2012-01-17
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
اردو زبان کی ترویج و اشاعت کے بارے میں بہت بلند بانگ دعوے کئے جاتے ہیں۔ لیکن جب عملی اقدامات کی بات آتی ہے تو فکر و نظر محض ادبی و تفریحی پروگرامس تک محدود ہو کر رہ جاتی ہے۔ بچوں کے ادب کے بارے میں تو عملی اقدامات شاذ و نادر ہی ملیں گے۔
حیدرآبادی نوجوان قلمکار سید مکرم نیاز نے عصر حاضر کی نوعمر و نوجوان نسل کو اردو کی جانب راغب کرنے اور ان کی تعلیم و تربیت کے لیے انٹرنیٹ پر اردو زبان میں کارٹون اور کامکس کی ویب سائٹ www.urdukidzcartoon.com کا اجراء کیا۔۔۔
کارٹونی کہانیوں میں بچوں کی فطری دلچسپی کے باعث ، یہ ویب سائیٹ انہیں رنگوں اور الفاظ کی شناخت ، گفتگو کا سلیقہ ، ذخیرۂ الفاظ میں اضافہ ، مطالعہ کی جستجو ، علم کی طلب ، اخلاق و کردار کی درستگی ، نیک و بد کی پہچان ، دوست احباب سے سماجی روابط کی برقراری ، فرصت کے وقت کا بہتر استعمال ۔۔۔ جیسے بےشمار مرحلوں سے گزارتے ہوئے ان کی فطری صلاحیتوں کو ابھارتی ہے۔
مزید تفصیل : یہاں
جناب مکرم صاحب
جواب دیںحذف کریںآپکا کا کام کافی دلچسپ اور سنجیدہ کام ہے ۔ آپکی توجہ مندرجہ بالا میں ہوئی غلطی کی طرف مبذول کروانا چاہتا ہوں۔ لنک ‘گوفی کتا۔ وکی پیڈیا‘ کارٹون دنیا کے اےک اور کردارMandrake the Magician کی ہے برائے مہربانی اس کی تصیحیح کرلیں
دیگرے‘ آپ کےپیش خدمت مشورہ عرض ہے۔ مذکورہ لنک پر کلک کرنے پر اسی صفحہ ہر وکی پیڈیا لوڈ ہورہا ہے‘ بہتر ہوتا اگر آپ اس لنک کو دوسری ٹیاب میں کھولتے تا کہ ہمہ وقت اردو کڈز کی ٹیاب کھلی رہے۔ میرا مشورہ ہے کی آپ کسی بھی باہری لنک کو نئے ٹیاب میں کھولیں۔ جزاک اللہ خیر
السلام علیکم۔ بھائی ، آپ نے نہایت اہم باتوں کی طرف توجہ دلائی ہے۔ بہت شکریہ۔ میری پوری کوشش یہی ہوتی ہے کہ اس قسم کی تکنیکی خامیاں بالکل نہ ہوں۔ آپ نے درست نشاندہی کی ہے۔ میں ابھی انہیں درست کئے دیتا ہوں۔
جواب دیںحذف کریںایک بار پھر شکریہ۔