لیجیے اب وہی کہانی "پراسرار بنک ڈکیتی" صرف 5 قسطوں میں پیش کی جا رہی ہے۔ پہلی قسط ملاحظہ فرمائیں۔
یہ کہانی شہ زور کے جنگل کی سرحد پر واقع 'سرحدی گشتی فوج' سے شروع ہوتی ہے۔ یہ گشتی فوج برسہا برس سے اس علاقے میں قائم ہے اور جس کی سربراہی شہ زور کے آبا و اجداد کرتے آئے ہیں۔ اتفاق سے اس فوج کے ایک سپاہی پر علاقے کے بنک کو لوٹنے کا الزام لگتا ہے اور پھر اس کی تحقیقات کے لیے شہ زور کو میدان میں آنا پڑتا ہے۔ شہ زور نے کس طرح بنک ڈکیتی کا سراغ لگایا اور اصلی مجرموں کو قانون کے حوالے کیا ، یہ آپ خود پڑھئے ۔۔۔۔
شہ زور نقاب پوش
Lee Falk
(2)
(3)
(4)
اس فوج میں شمولیت کی خاطر کافی امیدوار اپنی قسمت آزماتے تھے مگر چنندہ ہی کا انتخاب ہوتا تھا
گشتی فوج کے عہدایدار کرنل میکس کے دفتر میں ۔۔
میں وعدہ کرتا ہوں کہ اپنے سربراہ اعلیٰ کا ہر ایک حکم بخوشی بجا لاؤں گا
مبارک ہو جمی ! اب تم گشتی فوج کے سپاہی ہو۔ کچھ پوچھنا چاہو گے؟
جی ہاں سر ! آپ تو اس فوج کے کرنل ہیں ، لیکن پھر سربراہ اعلیٰ کون ہیں؟
ہر نیا سپاہی یہی سوال کرتا ہے۔ آؤ میرے ساتھ ، تفصیل بتاؤں گا ۔۔
یہ سربراہ اعلیٰ کا ذاتی دفتر ہے جو ہمیشہ بند رہتا ہے۔ اس کی چابی صرف میرے پاس ہوتی ہے۔ آؤ اندر چلیں ۔۔
سربراہ اعلیٰ سرحدی گشتی فوج
تمام احکام اسی تجوری میں خفیہ طور چلے آتے ہیں۔ اور میں بھی ہفتہ واری رپورٹ اسی میں رکھ دیتا ہوں
سربراہ اعلیٰ یہاں کب- کیسے- آتے ہیں سر؟ وہ کون ہیں؟
جبکہ یہاں صرف یہی تجوری ہے، کوئی کھڑی بھی نہیں ہے !
تم بھی حیران ہو ، جمی ؟ میرے خیال سے تو سربراہ اعلیٰ کا کوئی وجود ہی نہیں ہے !
رات کو گشتی فوج کے کیمپس میں ۔۔
کرنل نے محض افواہ اڑا رکھی ہے۔ مجھے معلوم ہے کہ چابی کہاں رہتی ہے؟
کرنل میکس کی ذاتی دراز سے چابی نکالنا درست نہیں ۔۔
کرنل میکس
ڈرو مت یار ، بڑھے ہوئے قدم پیچھے نہیں ہٹتے
یہ رہی چابی ! پکڑے بھی گئے تو کیا ہوا؟ جیل اتنی بری نہیں ہے ۔۔ میں اس میں چند دن رہ آیا ہوں !
میں نے خواہ مخواہ اس کی بات مانی ۔۔۔ اففف
دیکھو یار ، یہ اچھی بات نہیں ، چلو لوٹ چلیں۔ میں نیا بھرتی ہوا ہوں ، شروعات میں ہی دامن پر داغ لگ جائے گا
ناحق گھبرا رہے ہو۔ رات کو یہاں کوئی نہیں آتا۔ دیکھو ۔۔۔
ہم رات بھر یہیں رہیں گے ۔۔ اور اس طرح ثابت کر دیں گے کہ سربراہ اعلیٰ کا کوئی وجود نہیں ہے !
چابی کا کوڈ بھی مجھے معلوم ہے۔ میں نے ایک بار کرنل کو کھولتے دیکھا تو یاد کر لیا تھا
دیکھو ، خالی ہی ہے۔ اب بند کر دیتا ہوں
تم تجوری کے پاس ہی بیٹھو ، میں کمرے کو تالا لگا کر باہر بیٹھوں گا
اگر کرنل نے مجھے یہاں پکڑا تو ۔۔؟
رات کو گشتی فوج کے کیمپس سے کافی دور ۔۔
زہریلا کنواں
ناقابل استعمال پانی
زمینی سرنگ جو سربراہ اعلیٰ کے کمرے کے نیچے تک پہنچتی تھی !
یار ، رات بھر بیٹھنے کا کیا فائدہ؟ کچھ ہونے والا تو ہے نہیں!
ہاں ! لیکن پھر بھی ہم بیٹھیں گے۔ اس طرح میں سب کو بتا سکوں گا کہ یہ سب چالبازی ہے!
اگر آج رات کوئی نہیں آیا تو اس سے بھلا کیا ثابت ہوگا؟
سربراہ اعلیٰ کے حکم آج کے دن ہی آیا کرتے ہیں ۔۔ اگر سربراہ اعلیٰ آج نہیں آیا اور ۔۔۔
۔۔ اور کرنل میکس نے کہا کہ کوئی حکم آیا ہے تو ثابت ہو جائے گا کہ سب دھوکہ ہے !
ہر سال کوئی نہ کوئی رنگروٹ یہی سمجھ بیٹھتا ہے !
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں