بہادر - شاہراہ کے لٹیرے - قسط:4 - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-07-03

بہادر - شاہراہ کے لٹیرے - قسط:4

اب تک کی کہانی :
'شاہراہ کے لٹیرے' نامی اس کہانی کی تیسری قسط میں آپ نے پڑھا کہ اپنے چند ساتھیوں کے ہمراہ تنویمی عمل کے ماہر ایک عامل نے بس کا اغوا کیا اور اسے گھنے جنگل کے اندر لے جا کر تمام مسافرین کی رقومات اور قیمتی اشیاء پر قبضہ کر لیا۔ پھر وہ لوگ بس کو بیچ شاہراہ پر چھوڑ کر غائب ہو گئے۔ بہادر اور جمیلہ جب بس کے قریب پہنچے تب انہیں مسافرین کو لوٹ لیے جانے کے واقعے کا علم ہوا ، پھر یہ خبر اخبارات میں بھی شائع ہو گئی ۔۔۔ اب آپ آگے پڑھئے ۔۔۔
Go to Episode#

(1)
(2)
(3)
(4)

ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
بہادر نے پولیس چیف وشال سے ملاقات کی
افسوس کہ میرے آدمی کچھ نہ کر سکے
اور مجھے بھی افسوس ہے کہ میں بس سے کافی دور رہا جبکہ قریب رہنا ضروری تھا
آپ کو یاد ہے؟ ہم نے ایک گروہ ایسا پکڑا تھا جو بچوں کے ذریعے تنویمی عمل کرواتا تھا ۔۔
ہاں یاد ہے اور اس گروہ کے سردار کو ہم پوری کوشش کے باوجود گرفتار نہیں کر سکے تھے
دارا ! اس کا نام دارا ہے ! کہیں موجودہ لوٹ مار کے پس پشت اسی کا تو ہاتھ نہیں؟
دوسری طرف ہوٹل 'فلک' کے الگ الگ کمروں میں مقیم گروہ کے افراد سردار کے کمرے میں جمع ہوئے
کیا خبر ہے؟
پولیس نے ہمارے لیے جال پھیلا دیا ہے
سردار ، اب ہمیں یہاں سے غائب ہو جانا چاہیے
پاگل ہو گئے ہو؟ ابھی یہاں سے ہمیں حاصل ہی کیا ہوا ہے؟ ابھی میرا ہدف پورا نہیں ہوا ۔۔ سمجھے !
مگر سردار پولیس کے ہتھے چڑھ گئے تو برا حشر ہوگا پھر
خاموش !! بیوقوف آدمی !
دارا کے خوف سے سب کی زبان کو تالے لگ گئے
حکومت ، سونے کی ایک بڑی مقدار قومی بنک میں جمع کرنے والی ہے اور وہ گاڑیاں قومی شاہراہ سے گزریں گی ۔۔۔ ہماری والی قومی شاہراہ !
لیکن سردار ! ہم نہتے ہو کر پولیس کا مقابلہ کس طرح کر پائیں گے؟
قطع کلامی کرنے والے کو ایک کرارا طمانچہ پڑا
چٹاخ
اففف
مجھے بزدلوں سے نفرت ہے۔ لے جاؤ اسے یہاں سے!
دو ہٹے کٹے جواں مرد طمانچے سے بیہوش ہو جانے والے بدقسمت کو اٹھا کر باہر لے گئے
اب سب لوگ بغور میرا منصوبہ سنیں
خزانہ لے جانے والی سرکاری گاڑی رات آٹھ بجے کے قریب جنگل والے علاقے کے بیچ ہوگی ۔۔۔
بیٹھک ختم ہو گئی
جگا ! تم ذرا یہاں رکو
باقی ساتھیوں کی روانگی کے بعد ۔۔
ہاں سردار ؟
ہیلی کاپٹر بھی تیار رکھنا۔ آج رات کسی صورت ہم دونوں اس ملک سے فرار ہو جائیں گے
دارا کے گروہ کا سب سے دلیر آدمی جگا بھی چلا گیا
بکتر بند ایک طویل گاڑی میں سرکاری خزانے کے بھاری صندوق لادے جا رہے تھے
پولیس چیف وشال خود اپنی نگرانی میں سارا کام کروا رہا تھا
صرف وہی جانتا تھا کہ گاڑی کا ڈرائیور کوئی اور نہیں بلکہ "بہادر" ہے
خدا کرے کہ بہادر اس مہم میں بھی سرخرو رہے
سونے کی رکھوالی کے لیے چھ عدد مسلح پولیس والے بھی گاڑی میں موجود تھے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں