تعارف - شہ زور نقاب پوش - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-01-15

تعارف - شہ زور نقاب پوش

شہ زور نقاب پوش

شہ زور نقاب پوش / The Phantom

شہ زور نقاب پوش (The Phantom)
ایک ایسا خوبصورت تصوراتی کردار ہے جو نہ صرف بچوں کے دل کو لبھاتا ہے بلکہ اس نے بڑوں اور بوڑھوں کے دل میں بھی اپنی خاص جگہ بنا رکھی ہے۔ یہ ایک ایسا منفرد کردار ہے جو جنگل کا باشندہ ہے اور برائی و بدی کے خلاف لڑنے کے لیے ہر وقت تیار رہتا ہے۔

چست لباس اور نقاب میں ملبوس شہ زور بجلی کی سی رفتار رکھتا ہے۔ وہ جنگل کے کسی بھی کونے یا مقام پر ہو ، دوسروں کی مدد کے لیے فوراً پہنچ جاتا ہے۔ اسے بلانے کے لیے جنگل کے باشندے ڈھول پیٹتے ہیں اور اسی ڈھول کی آواز سے شہ زور تک یہ پیغام پہنچ جاتا ہے کہ کوئی اسے مشکل وقت میں مدد کے لیے بلا رہا ہے۔
جامنی رنگ کے منفرد لباس میں ملبوس ، کالے رنگ کا خاص قسم کا ماسک [mask] ، کمر پر بندھی ہوئیں دو پستولیں اور اس کے ساتھ ہی اس کا وفادار کتا "شیرا" اور تیز رفتار و صحت مند گھوڑا "طوفان" ۔۔۔ جنگل میں گویا کمانڈر کی حیثیت کا حامل ہے شہ زور۔

کہا جاتا ہے کہ دنیا بھر میں "شہ زور نقاب پوش" کے پرستاروں کی تعداد دس کروڑ سے بھی زیادہ ہے۔ اس کے خصوصی لباس کو نہایت ہی زیادہ مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔ 2009ء میں شائع ہونے والی شہ زور کی ایک کہانی میں اسے دہشت گردی کے خلاف لڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔۔۔ یعنی کہ اب شہ زور نقاب پوش ، بدی و برائی کے خاتمے کے لیے جنگلات کی دنیا سے باہر نکل کے آیا ہے۔

تحریر بشکریہ : مدیحہ مشتاق

مفید تعارفی روابط :

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں