پیارے دوستو !
آپ نے یقیناً کارٹونی کہانیاں بہت دیکھی ہوں گی۔ ٹی۔وی پر ، ویڈیو کیسٹ یا ویڈیو سی۔ڈی پر یا سینما گھر میں۔
لیکن ۔۔۔ ہماری خواہش ہے کہ آپ نہ صرف دیکھیں اور سنیں بلکہ کارٹونی کہانیوں کو پڑھیں بھی!
پڑھنا یعنی مطالعے کی عادت ڈالنا بہت ضروری ہے۔ اس کے بہت سارے فائدے ہیں ، مثلاً :
- ذخیرہ الفاظ [vocabulary] میں اضافہ
- درست املا اور صرف و نحو [grammar] سے واقفیت
- علم اور یادداشت [memory] کی وسعت
- سستی اور کاہلی سے دوری
- لکھنے کی صلاحیت کا پیدا ہونا اور اگر پہلے سے یہ صلاحیت موجود ہے تو اس میں اضافہ کا امکان!
کتب بینی کی عادت ڈالنا اتنا مشکل کام تو نہیں ہے مگر اسے مزید آسان بنانے کے لیے ہر زبان میں کارٹونی کہانیوں کو شامل کیا گیا ہے تاکہ دلچسپی اور رغبت پیدا ہو سکے۔
کارٹونی کہانیوں کو پڑھتے ہوئے جہاں آپ اپنے اندر مطالعے کی عادت کو پیدا کر سکتے ہیں وہیں انہی کہانیوں کے ذریعے آپ کی اپنی ذہنی صلاحیتوں اور تعلیمی قابلیتوں میں اضافہ بھی ممکن ہے۔
ہماری کوشش ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر اس ویب سائیٹ پر مواد شامل کیا جاتا رہے یا کم از کم ایک ماہ میں 15 تا 25 کہانیاں آپ کے سامنے پیش کی جا سکیں۔
بہتر ہے کہ آپ اس ویب سائیٹ کو سبسکرائب کر لیں تاکہ جیسے ہی کوئی نئی کہانی شامل ہو ، آپ کو ای-میل سے مطلع کر دیا جائے۔
آپ کا اپنا بھائی :
Founder & Developer
Mukarram, a Riyadh-based Civil Engineer founded Urdu Kidz Cartoon, a first of its kind website featuring Urdu comics for children. Mukarram's main objective is to inculcate a reading habit among Urdu speaking youngsters. He also wants to highlight and showcase the rich linguistic culture of Urdu, i.e. the Urdu tahzeeb.
Cartoon/Comic characters to be included ...
phantom, mandrake, bahadur, tarzan, richie rich, little lotta, suppandi, detective moochwala, flash gordon, superman, batman, spiderman, tom and jerry, garfield, mickey mouse, donald duck, billoo, pinki, shikari shambu, fauladi singh, chacha chaudry, dennis the menace, bugs bunny, goofy, laurel & hardy, tweety, casper, popeye ... and many many more!
کر وا لیا ہے جی
جواب دیںحذف کریںشکریہ
آپ کا شکریہ کہ آپ نے ایمیل سبسکرپشن حاصل کی۔
جواب دیںحذف کریںبھئی واقعی میں یہ انوکھا کام دیکھ کر خوشی ہوئی داد وصولیں.. :)
جواب دیںحذف کریںمکی صاحب۔ تعریف اور حوصلہ افزائی کا شکریہ۔ ہماری خواہش ہے کہ آپ بھی ترجمہ کام میں تعاون فرمائیں۔ جیسا کہ آپ کے بلاگ سے علم ہوا تھا کہ آپ نے ایک انگریزی فلم buried کا اردو ترجمہ کیا ہے۔
جواب دیںحذف کریںمجھے اس نیک کام میں حصہ ڈالنے میں ذرا بھی تامل نہیں جلد کچھ نہ کچھ پیش کروں گا.. :)
جواب دیںحذف کریںشاباش ! آخر آپ نے کر دکھایا۔
جواب دیںحذف کریںمکی : انتظار رہے گا۔ اور پیشگی شکریہ
جواب دیںحذف کریںارشد جمال حشمی : شکریہ۔ اور ویسے آپ بھی تو ٹیم میں شامل ہیں :)
یہ تبصرہ مصنف کی طرف سے ہٹا دیا گیا ہے۔
جواب دیںحذف کریںالسلام علیکم
جواب دیںحذف کریںمکرمی مکرم نیاز
الحمد للھ اردو کے نام لیوا اپنا فتح کا جھنڈا نئے نئے میدان میں گاڈ تے جا رہے ھیں اور اسکے تازہ مثال معروف اردو شاعر کے فرزند دلبند مکرم نیاز کا یہ کارنامہ ھے جسکے لئے تمام اردہ دان طبقہ ان کا ممنون اور مفتخر ھے
سلام مسنون
جواب دیںحذف کریںجناب نعمان صاحب
اتنا خوبصورت،عمدہ ،جازب نظر اور پرلطف ویب سائٹ وہ بھی اردو میں پیش کرنے پرمبارکباد قبول فرمائیں مجھے روزنامہ دی ہندو کے ذریعہ اس کی اطلاع ملی ویب سائٹ کھول کے دیکھا تو خوشی کی انتہا نا رہی میرے لائق کوئی خدمت ہو تو ضرور بتائیے گا ۔مجھے نہیں لگتا کہ ہندوستان میں اور کوئی اردو کی ویب سائٹ اتنا معیاری اور خوبصورت ہے ایک مرتبہ اور مبارکباد ۔
علم اللہ
جامعہ ملیہ اسلامیہ
نئی دہلی
جناب مکرم نیاز
جواب دیںحذف کریںما شاءاللہ
خرگوش کی کہانی بھت اچھی ھے
شام بخیر
جواب دیںحذف کریںمکرمی سید مکرم نیاز
آپ نے آج جو کہانی ارسال کی نصیحت اور تنبیہ والی ہے لیکن میرے بچوں کی مزاج اور ذہنی پرداخت کی مناسبت انکو پڑھا نہیں سکتا
نیاز مند
عبدالمنان شریف
السلام علیکم
جواب دیںحذف کریںسید مکرم نیاز
عالی جناب
ما شاء اللہ
ہمیں تو روز کی اک کہانی مل جا رہی واہ کیا بات ھے
عبدالمنان
عبدالمنان شریف صاحب۔ ویب سائیٹ پر آمد اور تبصروں کے لیے بہت شکریہ۔
جواب دیںحذف کریںجی ، یہ بات بالکل درست ہے کہ والدین اور سرپرستوں کی ذمہ داری ہے کہ اپنی تربیت کے مطابق کہانی کا انتخاب کرتے ہوئے چھوٹے بچوں کو پڑھائیں۔
alamullah islahi صاحب
جواب دیںحذف کریںوعلیکم السلام اور ویب سائیٹ کی تعریف کا بہت بہت شکریہ۔
آپ کی اس قدر حوصلہ افزائی نے ہمیں بہت متاثر کیا ہے۔ جزاک اللہ خیرا
mukarram sahab.bahot khoob,masahallah,uruu dunia me apni noiet ki ek nai website aap ne shru kia hae,is k liye bahot bahot mubarakbad.
جواب دیںحذف کریںسید نوید اختر زیدی صاحب ، بہت بہت شکریہ۔ آپ کی نوازش اور حوصلہ افزائی ہے۔ آپ سے ملاقات کا بھی ارادہ ہے۔ امید ہے کہ وقت عنایت فرمائیں گے۔
جواب دیںحذف کریںAali janab Mukarram sb.hamare school me aap ka hamesha tah dil se khair maqdam kiya jay ga.aap jab chahe rounaq afroz hosakte hain.aap se milkar hamen yaqeenan khushi hogi.aap ka bahi qua.........
جواب دیںحذف کریںبہت اچھا کام کررہے ہیں آپ
جواب دیںحذف کریں