ننھے میاں - ننھا نائی - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-02-10

ننھے میاں - ننھا نائی

nanhemiya-young-barber

ننھے میاں کی فضول خرچی سے تنگ آ کر ان کے ابو نے کہا کہ جو پیسہ کماتا ہے ، اسی کو پیسے کی قدر کرنا بھی آتا ہے۔ یہ سن کر ننھے میاں بھی خود سے پیسہ کمانے نکل پڑے ۔۔۔۔

ننھے میاں
Hank Ketcham

(1)
(2)
(3)

ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
ابو ، کیا مجھے آئس کریم کون کے لیے روپے مل سکتے ہیں؟
نہیں ! ننھے میاں۔۔جب تم کماؤ گے تو روپے کی قدر بھی کرو گے
مجھے قدر نہیں کرنی ۔۔ آئس کریم کھانی ہے !
سلام ننھے یار ! کیا مسئلہ ہے ؟ کیوں ایسے بیٹھے ہو؟
آں ۔۔ مجھے آئس کریم کے لیے روپے چاہیے تھے مانگنے پر بھی ابو نے نہیں دئے ۔۔۔
یہ دیکھو ! میرے پاس تو پورے 100 روپے ہیں ۔۔
واہ بہت خوب ! اتنے پیسوں میں تو پورے 10 آئس کریم کون آ سکتے ہیں !!
ہاں وہ تو ہے ، مگر یہ پیسے بال کٹوانے کے ہیں
اوہ ۔۔۔ آئیڈیا !! فرض کرو میں تمہارے بال بنا دیتا ہوں ، تب تو پھر ہم ڈھیر ساری آئسکریم کھا سکتے ہیں ، کیوں؟
لیکن ۔۔ لیکن ۔۔۔
لیکن ویکن کچھ نہیں بس تم کہیں مت جانا ، میں ابھی آیا
کیا میں یہ لے سکتا ہوں مما؟ میں نے لے لی ہے۔ شکریہ مما۔
گھررررررر رررر
اب میں ، ننھے میاں ۔۔۔ میں !
یہ صرف لڑکوں کی باربر شاپ ہے!
ہی ہی مجھے گدگدی ہو رہی
اوہ ۔۔۔ یہاں تو حجام کی دکان سے بھی زیادہ بال گرے نظر آ رہے
مجھے تو اپنے بال ناہموار محسوس ہو رہے
کیا اب ہم سب مل کر کھیل سکتے؟
چلو چلو جاؤ یہاں سے ، ہم بہت مصروف ہیں
الجھے بکھرے بالوں والی لڑکی
نہیں نہیں! میں نہیں!
الجھے بکھرے بالوں والی لڑکی
اچھا ، میں اپنے بال تم سے چھوٹے کروا لوں تب تمہارے ساتھ کھیل سکوں گی ناں؟
اوہ ہو ۔۔ ایسا؟
مگر ذرا اچھا تراشنا
آرام سے بیٹھو اور بےفکر رہو میں ہوں نائی !
قطار بناؤ قطار سے آؤ !
ننھے میاں میں بھی ہوں
اگلی باری میری
خاموش! اگلی میں ہوں
ننھے میاں ، یہ آئسکریم تمہیں کہاں سے ملی؟
چھوٹو اور میں ، ہم دونوں نے مل کر دس دس کھائے ہیں
دس دس؟ کیااااااا؟؟
بالکل دس دس! چاکلیٹ ، ونیلا ، اسٹرابری ، پرالینز ۔۔۔
اس کے بال بنائے گئے؟ اچھی بات ہے ۔۔
اور سب نے ہم کو بال بنانے کی ادائیگی کی ۔۔۔
ننھے ما ں نے بال کاٹے؟ کیاااا؟
ٹھیک ہے ٹھیک ہے۔۔۔ میں درست بال بنوائی کی رقم ادا کروں گا، جی اس کی بھی ، ہاں ہاں اس کی بھی۔۔
اب کیا کر ڈالا ہے تم نے آخر؟
ابو نے کہا تھا کہ پیسے کماؤ خود ، تو میں نے یہی کیا!
کتنا نقصان کر ڈالا ہے ننھے نے؟
آٹھ بچوں کے بال پھر سے بنوانے کی رقم ادا کرنا ہے مجھے اب!
کیا تمہیں معلوم ہے کہ پورے 80 آئس کریم کی قیمت کے برابر رقم مجھے اب نائی کو ادا کرنا ہوگی
افوہ ! یہ نائی آخر 80 آئس کریم کیسے ہضم کر سکے گا پھر؟

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں