اپنی باتیں - خوشی کی تلاش - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-02-01

اپنی باتیں - خوشی کی تلاش

پیارے دوستو !
اردو کا ایک مشہور شعر ہے :
زندگی زندہ دلی کا نام ہے
مردہ دل کیا خاک جیا کرتے ہیں
شعر کا مطلب یہ ہے کہ زندگی کو ہمیشہ مسکراتے کھلکھلاتے ہنسی خوشی گزارنا چاہیے۔ دکھ ، درد اور غم پیش آئیں تو انہیں اپنے سر پر سوار کر لینے کے بجائے انہیں دور کرنے کی کوشش کرنا چاہیے۔
ملا نصرالدین کی اس کہانی میں ہم سب کے لیے یہی سبق ہے۔


ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : نعمان
ملا نصرالدین ایک دفعہ سفر میں تھے۔ ان کا ہمسفر کچھ مایوس سا تھا۔
تم بہت مایوس لگ رہے ہو ، بات کیا ہے؟
بھائی ، مجھے اپنی زندگی میں اب کوئی دلچسپی نہیں رہی
میرے پاس بہت دولت ہے ، چاہنے والی بیوی ہے اور پیارے بچے ہیں مگر پھر بھی مجھے خوشی نہیں ملتی
ہمم ۔۔ اچھا تو یہ بات ہے
ملا نے اچانک اپنے ہمسفر کا بیگ چھینا اور دوڑ لگا دی
اےےے ۔۔ رکو ، چور چور !
اگر ہمت ہے تو دوڑ کر مجھے پکڑ لو
افف اففف ۔۔۔ تھک گیا ہوں
ہاہا ! تیز دوڑو ، کچھوا چال چھوڑو !
کچھ دیر بعد ۔۔۔۔
اس نے میرا صندوق نیچے رکھ دیا ہے، شکر اللہ۔ ضرور اسے بہت وزنی لگا ہوگا۔ میں دوڑ کر لے لیتا ہوں ابھی
میرا پیسہ ، میرا سونا ، میری دستاویزات ۔۔۔ اوہ سب کے سب محفوظ ہیں، الحمدللہ۔ میں خوش ہوں بہت
میرے دوست ، تو تم نے اسے آخر پا ہی لیا۔
کسے؟ کس کو پا لیا؟
"خوشی" کو ! ہے بات کہ نہیں؟

4 تبصرے:

  1. اچھی اچھی کہانیاں شائع کیجئے
    بچے نہیں ہم بھی پڑھتے ہیں جی


    اور پھر بچوں کو سناتے ہین

    کہ بچے پڑھنا نہیں جانتے
    اور جانتے بھی ہیں تو ہم بھی تو کچھ سنانا چاہتے ہیں جی

    جواب دیںحذف کریں
  2. ارتقاء حیات :
    آپ کی تشریف آوری کا شکریہ۔ انشاءاللہ آپ کی تجویز پر عمل کیا جائے گا۔ آپ کی بھی نظر میں کچھ اچھے کارٹون ہوں تو بتائیے گا ، انہیں یہاں اردو میں پیش کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

    جواب دیںحذف کریں
  3. Truth Exposed ، ویب سائیٹ پر تشریف آوری اور تعریف کا شکریہ جناب۔

    جواب دیںحذف کریں