پپو اور ببلو - خراب عادت - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-02-27

پپو اور ببلو - خراب عادت

پپو نے دوسروں کی دیکھا دیکھی زبان نکال کر چڑانا شروع کیا تھا ، جس پر انہیں اپنے ابو کی ڈانٹ پڑی کہ یہ خراب عادت ہے ۔۔۔ اب یہ بات تو پپو کو یاد رہ گئی ۔۔۔ پھر ۔۔۔
پپو اور ببلو

پپو اور ببلو
Anant Pai اور Mohandas


ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : سید حیدرآبادی
پپو ! اپنی زبان باہر نکالنا اچھی عادت نہیں۔ تمہیں بڑوں کا ادب کرنا چاہیے!
کچھ دن بعد ۔۔
لگتا ہے تمہیں کچھ حرارت ہو گئی ہے
ڈاکٹر کے پاس لے جانا پڑے گا تمہیں
ممی ، پپو کو کیا ہوا ہے؟
مجھے لگتا ہے کہ پپو کو نمونیہ ہو گیا ہے
ممی ، پپو کے بعد پھر مجھے بھی ہو سکتا ہے ناں؟
خدا نہ کرے۔ تم کیوں ایسا کہہ رہے ہو؟
کیونکہ پھر آپ مجھے بھی اپنی گود میں اٹھا کر لے چلیں گی ناں!
دواخانے میں ۔۔
پپو ! اپنا منہ تو کھولو
اپنی زبان باہر نکالو
نہیں! میں نہیں نکالتا
اوہ پپو ! اچھے بچے بنو ، چلو شاباش زبان نکالو
نہیں ممی۔ ابو نے بتایا تھا کہ صرف خراب عادتوں والے بچے ہی زبان باہر نکالتے ہیں

1 تبصرہ: