پپو اور ببلو - پیٹو انکل - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-02-07

پپو اور ببلو - پیٹو انکل

پپو اور ببلو کی ممی نے انہیں کہا تھا کہ دعوت میں زیادہ نہیں کھانا ، زیادہ کھانے سے پیٹ پھٹ جاتا ہے ۔۔۔۔ اب پپو نے یہ بات گرہ میں باندھ لی تو پھر کیا ہوا ؟ خود دیکھ لیجیے ۔۔۔۔
پپو اور ببلو

پپو اور ببلو
Anant Pai اور Mohandas


ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : سید حیدرآبادی
انور صاحب اپنی شادی کی سالگرہ منانے کے معاملے میں یقیناً نہ تو فضول خرچ ہیں اور نہ کنجوس
بالکل درست کہا ۔۔۔
۔۔۔ اور ان کے جڑواں بچے بھی کافی مہمان نواز ہیں
انکل ، کچھ مٹھائی لیجیے
شکریہ بیٹے شکریہ ، مجھے مٹھائی بہت پسند ہے
انکل ، آئس کریم کا ایک اور کپ لیجیے ناں
بزز ۔۔۔ بزز (سرگوشی)
انکل ، ایک اور کیلا لیجیے
انکل ، میری طرف سے بھی ایک لیں
انور ، بھئی تمہارے بیٹے بھی تمہاری طرح مہمان نواز فطرت پر گئے ہیں
تعریف کا شکریہ قاسم بھائی۔ لیکن یہ پپو گیا کہاں ؟
وہاں ، وہ رہا
یہاں کیوں پریشان بیٹھے ہو پپو ؟
ابو ! میں نے قاسم انکل کو کئی مٹھائیاں دیں ، انہوں نے سب کھا لیں ۔۔۔
پھر بھی ان کا پیٹ نہیں پھٹا ، جبکہ ممی تو کہتی تھیں کہ ۔۔۔۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں