ٹام اور جیری - مہمان کا استقبال - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-02-12

ٹام اور جیری - مہمان کا استقبال

ٹام کے گھر اس کی ایک مہمان دوست آنے والی ہے۔ ٹام نے مہمان کے استقبال کے لیے کیک تیار کیا مگر پھر جیری کیسے خاموش رہتا ، اس نے کیک کا ایک حصہ بنا پوچھے کھایا ہی تھا کہ دونوں کی لڑائی شروع ۔۔۔
(1)
(2)
(3)

ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
یقیناً یہ کیک دیکھ کر اس کے منہ میں پانی آ جائے گا
میں اپنی دوست کا استقبال اس لذیذ اسٹرابری کیک سے جو کرنے جا رہا ہوں جس کے اوپر چاکلیٹ سے بنا ایک پیارا سا چوہا بھی موجود ہے ، ہاہاہا
شوں شوں ۔۔۔ آہ ہا ۔۔ یم مم می ۔۔۔ چاکلیٹ!
بہتر ہے کہ اب میں گھر کو بھی ذرا سنوار لوں۔ میری مہمان پڑوسن بس ابھی کچھ دیر میں چلی آئے گی
ممم ۔۔ممم ۔۔ دیکھنا میں کس طرح اپنے چاکلیٹ رشتہ داروں سے محبت جتا رہا ہوں ۔۔ چھپاک!
لذیذ ! بے انتہا لذیذ !!
ارے باپ رہے ، ٹام واپس آ گیا !
ڈا ڈی ڈا ڈم ڈم
ماننا ہوگا کہ چاکلیٹ چوہا کا خیال میرا بہترین خیال ہے
مگر ۔۔۔ کیوں نہ میں بھی ذرا سا چکھ لوں؟ تھوڑا سا کٹا ہوا چوہا زیادہ خراب تو لگے گا نہیں
یہ احمق کیا بول رہا ہے؟
شاید یہ چھوٹی سی مزیدار چاکلیٹ انگلی ہے۔۔
آآآآہ ہ
بدتمیز چوہے ! تم نے میرا نادر اور اچھوتا کیک تباہ کر ڈالا
اففف ، برا پھنسا ، بھاگو
میں قسم کھاتا ہوں کہ اس بار تمہیں زندہ نہیں چھوڑوں گا
ابھی ایک لمحہ میں تم پر قبضہ ہوگا میرا ، میری آنے والی مہمان کے سامنے تم چہل قدمی کرتے پھرو ، یہ مجھے گوارا نہیں
اوہ ۔۔ ہو ۔۔ ٹام تو غیض و غضب میں لگ رہا ہے
کیا اپنی اسی پڑوسن کی بات کر رہے تھے ۔۔۔
ٹھہر تو سہی ، میں نے ابھی پکڑا تم کو
بھچاک دھڑام
کیا مہمانوں کا استقبال کرنے کا تمہارا یہی طریقہ ہے؟
بدتمیز ، بدتہذیب ، بداخلاق !!
اور ساتھ میں اسٹرابری کیک ، اس پر سجا چاکلیٹ چوہا ۔۔۔ ہاہاہا!!

4 تبصرے: