بی موٹی - چاکلیٹ کا ڈبہ - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-03-27

بی موٹی - چاکلیٹ کا ڈبہ

بی موٹی کے پاپا اس دفعہ بی موٹی سے کام لینا چاہتے ہیں۔ مگر ان کو پتا ہے کہ یونہی کہہ دینے سے وقت پر ان کا کام تکمیل نہیں پائے گا ۔۔۔ لہذا انہوں نے ایک ترکیب آزمائی ۔۔۔ آپ بھی ذرا دیکھئے ۔۔۔

ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
ارے ارے ۔۔ آتش دان کے یہ کوئلے یہاں باہر کیوں ڈال رہے ہو؟ برائے مہربانی بازو والی کھڑکی سے تہ خانہ میں ڈال دیں
معافی چاہتا ہوں صاحب۔ کھڑکی تک پہنچنے والی زمین بہت کچی ہے ، ٹرک کے پہیے دھنس جائیں تو بڑی مشکل ہو جائے گی
اچھا ایسا کیا؟ تو پھر چاکلیٹ کے اس ڈبے پر تمام کوئلے انڈیل دو یہیں
ہیں؟ کیسی عجیب بات کر رہے آپ بھی؟
بی موٹی بی موٹی
میں نے کام تو کر دیا مگر بات میری سمجھ میں ابھی تک نہیں آئی جناب!
دیکھو بی موٹی! تمہارے لیے میں نے ایک بڑا سا چاکلیٹ ڈبہ لایا تھا مگر ۔۔۔ آہ ۔۔ وہ اب اس کوئلے کے ڈھیر کے نیچے ہے
بڑا سا چاکلیٹ کا ڈبہ؟ اممممم ۔۔۔ میں ابھی منٹوں میں یہ ڈھیر ہٹا دیتی ہوں
اررر ۔۔ بی موٹی ۔۔ اب اگر تم یہ ڈھیر ہٹانے ہی جا رہی تو پلیز ذرا اس کھڑکی سے نیچے تہ خانے میں اسے انڈیل دو
وہ سادہ لوح کوئلے والا یہ دیکھتا تو سمجھ جاتا کہ میں نے کیسی ترکیب نکالی ہے
امممم چاکلیٹ ۔۔ چاکلیٹ کا بڑا سا ڈبہ!

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں