پنکی - قرض وصولی - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-03-13

پنکی - قرض وصولی

بلو سے تو آپ مل چکے ہیں۔ بلو کے ہی پڑوس میں ایک چلبلی نٹ کھٹ لڑکی رہتی ہے۔ نام ہے اس کا : "پنکی"۔ پنکی کے انوکھے اور دلچسپ کارناموں کا ایک لمبا سلسلہ ہے۔ پنکی کی ہوشیاری کی ایک کہانی اس ویب سائیٹ پر پہلی بار پڑھئے ۔۔۔
(01)
(02)
(03)
(04)

ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : سید حیدرآبادی
باجی او باجی
کیا بات ہے پنکی؟ کیوں پکار رہی ہو؟
باجی ، آپ کا سوٹ تو ایکدم زبردست دکھائی دے رہا
ہاں ، یہ ایک جدید ڈیزائن ہے جو ایک مہشور فیشن ڈیزائنر نے تیار کیا ہے
باجی ، مجھے ایک دعوت میں جانا ہے ، کیا آپ اپنا یہ سوٹ مجھے ایک دن کے لیے دے سکتی ہیں؟
ارے کیسی عجیب بات کر رہی ہو؟ میرا سوٹ تمہیں فٹ نہیں آئے گا
تو پھر میں اس سوٹ کو کاٹ کر اپنے ناپ کا بنوا لوں گی!
ارےےے ۔۔۔ پھر وہ سوٹ تو میرے کسی کام کا نہیں رہ جائے گا
تو ٹھیک ہے۔ پھر میں اسے آپ کو نہیں لوٹاؤں گی
نہیں پنکی یہ تو خراب بات ہے۔ اگر ہم کسی کی کوئی چیز لیں تو وقت پر وہ چیز لوٹا بھی دینی چاہیے
ایسا کیا باجی؟ مگر آپ نے بھی تو کوئی ایک ماہ پہلے مجھ سے پچاس روپے ادھار لیے تھے ، وہ تو اب تک نہیں لوٹائے ناں؟
اوہ ہاں۔ یاد آیا ۔۔۔ ٹھہرو ۔۔۔
یہ رہے تمہارے پچاس روپے!
گڈو ! تم یہاں کھڑے کیا جاسوسی کر رہے تھے؟
پنکی ! کیا تم اتنا بھی نہیں جانتیں کہ باجی کے کپڑے تمہیں فٹ نہیں آئیں گے؟
بالکل جانتی ہوں بابا
تو پھر ؟؟
تو پھر کیا؟ یہ اپنا پرانا قرض وصول کرنے کا ایک بہانہ تھا! ہی ہی ہی

3 تبصرے:

  1. گمنام15/3/12 07:07

    واہ بہت شاندار۔۔۔ مزا آگیا۔۔۔۔ بچپن میں چلا گیا اور وہ بھی بجائے ہندی کے اردو کا ہاتھ تھامے۔
    سعید

    جواب دیںحذف کریں
  2. شکریہ سعید صاحب
    کہانیاں تو ہندی زبان میں بہت ہیں ۔۔۔ اب انہیں اردو تہذیب کا لباس پہنانے کی کوشش جاری ہے

    جواب دیںحذف کریں
  3. اچھی کہانی اور اچھی کوشش

    جواب دیںحذف کریں