بلو - معمے کا انعام - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-04-19

بلو - معمے کا انعام

بلو میاں نے اس بار انعامی ادبی معمے میں حصہ لیا ہے۔ انہوں نے ایک حل کے بجائے 100 حل اس امید پر ارسال کیے کہ کسی ایک پر تو ایک لاکھ کا انعام اول ضرور مل جائے گا۔ مگر کیا یہ ممکن ہے؟ اگر ہر کوئی ایسا ہی سوچے اور عمل کرے تو پھر نتیجہ کیا نکلے گا؟ آپ خود پڑھ کے دیکھئے ۔۔۔
(1)
(2)

ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
بلو یار ! اس رسالے کا تو ایک ہی شمارہ ہے مگر اس کی اتنی ساری کاپیاں؟ کیا بک اسٹال کھولنے کا ارادہ کر رہے ہو؟
ارے نہیں یار ، اس رسالے میں پہلا 'ادبی معمہ' شروع ہوا ہے جس کا پہلا انعام ہی ایک لاکھ روپے ہے۔ میں اس کے کئی حل بھیج رہا ہوں
اچھا ایسا کیا؟
ہاں۔ چونکہ ایک شمارے میں صرف ایک کوپن ہوتا ہے لہذا میں نے پورے 100 پرچے خریدے ہیں
کیا ایک ہی حل بھیجنا کافی نہیں ہوگا؟
نہیں! میں چاروں طرف سے ناکہ بندی کر رہا ہوں۔ اتنے حلوں میں سے کوئی ایک تو بالکل درست نکلے گا۔ چند سو روپے خرچ کرنے پر اگر ایک لاکھ کا انعام اٹھ جائے تو وارے نیارے ہو جائیں گے
واہ بلو واہ ! تمہاری ترکیب تو سچ مچ کمال کی لگتی ہے
لگتی نہیں بلکہ ہے !!
لو ! آخر کار میں نے سارے حل پوسٹ کر دئے !
کچھ دن بعد ۔۔
چچا جان ، لیجیے مٹھائی نوش فرمائیں
اوہ ہو بہت خوب ، کیا انعام آ گیا؟
آتا ہی ہوگا چچا جان۔ میں نے جتنے حل بھیجے تھے ان میں سے ایک ، رسالے کے نئے شمارے میں شائع ہوئے صحیح حل کے عین مطابق ہے۔ لہذا انعام اول پکا سمجھئے !
او ہو ، پھر تو تم نے میدان مار لیا
پوسٹ مین !!
لیجیے آ گئے ڈاکیے صاب۔ ضرور ایک لاکھ کا چیک ہوگا رجسٹرڈ لفافے میں
ڈاکیے صاحب ، لیجیے آپ بھی مٹھائی کھائیں
ارے میاں ، پہلے لفافہ تو لے لینا
لفافہ کہاں بھاگے جاتا ہے؟ صاف دکھائی دے رہا ہے کہ یہ رسالے کے مدیر کی طرف سے آیا ہے
ہائیں ، ہائیں ۔۔ کیا ہوا بلو؟
مدیر صاحب نے پچیس روپے کے ڈاک ٹکٹ بھیجے ہیں۔ لکھا ہے کہ چار ہزار صحیح حل وصول ہوئے لہذا انعام سب میں برابر بانٹ دیا گیا !

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں