چاچا چودھری
پران - Pran
(02)
(03)
چاچا جی! ہمیں آپ کی مدد سے ایک سازش کو ختم کرنا ہے۔ کچھ دنوں سے ہمارے دفتر سے ملک کی سلامتی سے متعلق اہم فائلیں غائب ہو رہی ہیں ، لاکھ کوشش کے باوجود چور کا سراغ نہیں لگ رہا
جنرل صاحب ، یہ تو سچ مچ بڑا سنگین مسئلہ لگتا ہے
میں اسی وقت آپ کے ساتھ چلتا ہوں۔ مجھے شک ہے کہ کہیں غیر ملکی جاسوسوں کا کوئی گروہ تو شہر میں سرگرم نہیں؟
خفیہ ادارے کے صدر دروازے پر
آپ بے فکر رہیں۔ میں چور کی گرفتاری کا کوئی نہ کوئی مفید منصوبہ بنا لوں گا
غیر ملکی جاسوس
آج تمہیں اسی دفتر سے فائل نمبر 53 لانا ہے۔ ذرا ہوشیاری سے ۔۔
مگر میں اندر جاؤں گا کیسے؟
ہاں اس دفعہ سختی ہے۔ اس لیے ہم نے یہ جعلی پاس نکالا ہے ، اس کے ذریعے تم بآسانی اندر جا سکو گے
ٹھیک ہے باس !
خفیہ ادارے پر ۔۔۔
مگر جناب اس کے پاس اندر جانے کا پاس ہے
دفتر کے کسی کمرے میں فائلیں لاکر میں محفوظ رکھی جا رہی ہیں
اسی وقت پیچھے سے اچانک ۔۔
شور مچانے کی کوشش مت کرنا۔ میرے پاس پستول ہے۔ لاکر کی چابی نکالو فوراً
ہاں، یہی ہے وہ فائل نمبر 53 ، لیکن اتنی بڑی؟ پہریدار کو شک ہو جائے گا۔ بہتر ہے کہ اس خاتون کی ساڑی پہن لوں ، فائل بھی اندر چھپ جائے گی ۔۔
بدمعاش اپنے کپڑے خاتون کو پہنا کر اس کی ساڑی خود پہن لیتا ہے
اب مجھ پر کسی کو کوئی شک نہیں ہوگا
دروازے پر
پہریدار صاحب ، مجھے نجانے کیوں اس خاتون پر شک ہو رہا ہے
ارے جناب آپ تو یونہی شکی مزاج ہیں۔ ممکن ہے وہ اپنے شوہر کو کھانا دے کر واپس جا رہی ہو
ہائیں؟ ساڑی کے نیچے ملٹری جوتے؟ تب تو ضرور دال میں کالا ہے !
اے محترمہ ! ذرا رکئے۔ مجھے آپ کی تلاشی لینا ہے
کسی شریف عورت کو تنگ کرتے ہوئے تمہیں شرم نہیں آتی؟
مجھے روکو گے؟ اچھا تو یہ لو
ٹھائیں
بدمعاش نے جیسے ہی گولی چلائی چاچا جی نے پھرتی سے دوسری طرف چھلانگ لگا دی اور بچ گئے
اس سے پہلے کہ دوسری گولی چلے ، چاچا چودھری کا لٹھا برس پڑا
آآآہ
یہ لو اور لو !
ہائے ! میری کمر ٹوٹی !
مجھے اس جاسوس نے یہ فائل چرا لانے کا حکم دیا تھا
اس خاتون کی رسیاں کھولو اور اس کے کپڑے واپس کرو
خفیہ ادارے کے اہلکار چلے آئے
چاچا جی بہت بہت شکریہ۔ اب ہم اسی کی مدد سے گروہ کے سربراہ اور تمام اراکین کو گرفتار کریں گے
Congratulations to entire team of urdukidzcartoon.com for this great project.
جواب دیںحذف کریںWelcome and thank you for your kind wishes.
جواب دیںحذف کریں