چاچا چودھری
پران - Pran
(02)
(03)
مجھے تو بڑے زور کی بھوک لگی ہے
نیچے اترتے ہی ہم کھانے کی تلاش کریں گے
اڑن طشتری سے سولن اور کولن نامی خلائی مخلوق نیچے اتری
وہ دیکھو ، دو آدمی آ رہے ہیں ، ہمیں ان کے ذریعے کچھ نہ کچھ کھانے کو مل جائے گا
اگر وہ انکار کریں تو مائیکرو ریوالور استعمال میں لاؤ
چاچا جی ، آپ کے ہاتھ میں کیا چیز ہے؟
یہ شہد ہے۔ ایک دوا میں ملانا ہے اسے ۔۔
ٹھہرو ! تمہارے پاس جو چیز ہے وہ ہمارے حوالے کرو فوراً۔ ورنہ اس ریوالور سے وہیں جکڑ دئے جاؤ گے
اچھا؟ اپنے لحیم شحیم بدن پر اتنا غرور؟ یہ لو ۔۔۔
اوہ۔ ہائے ۔۔ چاچا جی ! بچائیں مجھے ۔۔۔ ہائے درد کی شدید لہریں ۔۔ آہ ۔۔
ادھر لاؤ یہ چیز۔ نہیں تو تمہارا بھی یہی حال کر دیا جائے گا
دونوں مزے سے شہد کھانے لگتے ہیں
واہ ! یہ تو بڑا میٹھا ہے
مزہ آ گیا !
یہ تو ختم ہو گیا۔ اور لاؤ !
اگر آپ میرے ساتھی کو چھوڑ دیں تو میں ایسی جگہ بتا سکتا ہوں جہاں ڈھیر سارا شہد موجود ہے
ٹھیک ہے۔ یہ لو میں تمہارے ساتھی کو درد سے آزادی دلا دیتا ہوں ۔۔
یہ لاٹھی لیجیے جناب۔ اس درخت پر شہد کا چھتا لگا ہے۔ یہ لاٹھی مارتے ہی شہد ٹپکنے لگے گا ۔۔
آہا ! وہ رہا شہد !!
اب لاٹھی دے مارو ، جلدی !
آآآآ ۔۔ یہ کیا؟ یہ مجھے جگہ جگہ کون کاٹ رہا ہے؟
لگتا ہے یہ چھتے کے مالکین ہیں ۔۔
مائیکرو ریوالور استعمال کرو فوراً
ابے یار ایک ہو تو چلاؤں بھی ، یہاں تو ہزاروں لاکھوں ہیں
جان بچانا ہو تو اپنی سواری کو لے کر بھاگ نکلیں یہاں سے فوراً
ہاہاہا۔ بھاگ گئے دونوں۔ یاد رکھو ، جہاں طاقت لاچار ہو وہاں عقل کام آتی ہے !
Great
جواب دیںحذف کریںشکریہ جناب
جواب دیںحذف کریں