پڑوسی صاحب کا ٹی وی ٹوٹ گیا تو وہ ڈونالڈ بطخ کے گھر ٹی وی دیکھنے چلے آئے۔ ڈونالڈ نے خوشدلی سے مہمان نوازی کا فرض ادا کیا مگر مہمان صاحب کو تو اپنی پسند کے پروگرام دیکھنے میں دلچسپی تھی لہذا ۔۔۔۔ مہمان نوازی ڈونالڈ کو کس طرح مہنگی پڑی ؟ آپ بھی پڑھ کر دیکھئے ۔۔۔
(1)
(2)
ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
شام بخیر پڑوسی صاحب۔ اتفاقاً آج میرا ٹی وی سیٹ ٹوٹ گیا ہے۔ کیا میں آپ کے پاس ٹی وی دیکھ سکتا ہوں؟
ہاں ہاں ، کیوں نہیں۔ ضرور۔ آئیے تشریف لائیے
اس جگہ تشریف رکھیں اور اسے اپنا ہی گھر سمجھیں
شکریہ ، نوازش۔ ایسا ہی سمجھوں گا
ہممم ۔۔ 8 بج گئے۔ ایک کوئز پروگرام آتا ہے جسے دیکھنا میں کبھی نہیں چھوڑتا !
ہاں۔ اس چینل پر۔ اب ٹھیک ہے!
اے جناب ، ایک منٹ ۔۔ مجھے کشتی کے مقابلے پسند ہیں
اچھا تو ؟
تو مجھے بس وہی دیکھنا ہے
یہ رہا میرا چینل۔ اب ٹھیک ہے
اچھا صاحب ! آؤ پھر !! دیکھتے ہیں ۔۔۔
انکل ڈونالڈ ! تو پھر کل کا اصل مقابلہ کس نے جیتا؟
پڑوسی نے!!
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں