گھسیٹا - گوشت خور - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-04-09

گھسیٹا - گوشت خور

گھسیٹا کو اگر یہ پتا نہیں کہ کتے کی غذا سبزی نہیں بلکہ گوشت اور ہڈیاں ہیں تو یہ اس بچارے کی عقل کا قصور ہے۔ لیکن اب اس کو کیا کہئے کہ جناب کو انسان کی گوشت خوری اور جانور کی گوشت خوری کے فرق کا بھی پتا نہیں ۔۔۔ آپ خود پڑھ کے دیکھئے ۔۔۔

ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : عندلیب
ایک دن گھسیٹا کے مالک نے اسے بلا کر پوچھا ۔۔
گھسیٹا ، تم نے شیرو کو کھانا دے دیا یا نہیں؟
نہیں دیا مالک ، ابھی لا کر دیتا ہوں
کچھ دیر بعد ۔۔
گھسیٹا، تم کتے کو چاول اور سبزی کیوں دے رہے ہو؟ کیا تم نہیں جانتے کہ وہ سبزی خور نہیں بلکہ گوشت خور ہے۔ جاؤ اسے کچھ ہڈیاں لا کر دو
ٹھیک ہے مالک
دوسری شام ۔۔۔
مالک ، آپ کے لیے کھانے کو کچھ لاؤں؟
ہاں ضرور گھسیٹا، لیکن سبزی نہیں ۔۔ گوشت کی کوئی چیز ہو تو لاؤ
کچھ ہی دیر بعد
لیجیے مالک۔ یہ لمبائی میں اس سے بڑی اور رس دار ہے جو کل میں نے شیرو کو دی تھی
اااحمق!

1 تبصرہ: