ننھے میاں - آج کی اچھی خبر - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-04-23

ننھے میاں - آج کی اچھی خبر

ننھے میاں اسکول سے لوٹے ہیں اور اسکول کی اپنی دن بھر کی کارگزاری اپنی ممی کو سنا رہے ہیں۔ ان کی ممی کا کہنا ہے کہ تمام خراب باتوں کے باوجود ایک نہ ایک اچھی بات تو ضرور ہوئی ہوگی۔ ننھے میاں وہی "اچھی خبر" سنا رہے ہیں ۔۔۔ ذرا آپ بھی سنئے کہ وہ اچھی خبر کیا ہے ۔۔۔
ننھے میاں

ننھے میاں
Hank Ketcham


ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
اوہ ۔۔ ذرا دیکھئے ننھے میاں کی ماں کس طرح صبر سے بس اسٹاپ پر بچے کا انتظار کر رہی ۔۔
ہاں کچھ بےچاروں کو ناکردہ گناہوں کی سزا بھگتنی پڑتی ہے ۔۔
اچھا تو اسکول میں آج کا دن کیسا گزرا؟
بہت برا ! ٹیچر نے مجھ پر بہت غصہ کیا جبکہ میں نے کوئی غلط کام شروع بھی نہیں کیا تھا
اب مجھے بس میں ٹیچر کے آگے ہی بیٹھنا چاہیے ، جاتے اور آتے وقت دونوں بار
اچھا تو کیا آج کوئی اچھی خبر نہیں ہے؟
ہاں ہے۔ ایک بچہ جھولے سے گرا اور اس کا سامنے والا دانت ٹوٹ گیا
کیاااا؟ یہ اچھی خبر کیسے ہوئی؟
وہ بچہ میں نہیں تھا !

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں