ملا نصرالدین کی حاضرجوابی کا ایک اور مزیدار واقعہ پڑھئے۔ ہمارے معاشرے میں ایسے بہت سے لوگ مل جاتے ہیں جن کو اپنے علم پر بڑا غرور ہوتا ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ ان سے بڑا جاننے والا کوئی نہیں۔ ایسے ہی ایک "عقل مند" کو ملا نصرالدین کس طرح "کم علم" ثابت کرتے ہیں ، وہ آپ کو اس کہانی سے پتا چلے گا۔
ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
ایک صبح فجر کے بعد ملا نصرالدین چہل قدمی کے لیے نکلے تھے کہ تبھی ۔۔۔
اوہ ہو ! یہ رہا خود کو بہت بڑا جانکار سمجھنے والا عقلمند بندہ !
صبح بخیر جناب !
صبح الخیر یا ملا نصرالدین
جناب عالی ! آپ سے میرا ایک سوال ہے ۔۔
ہاں ہاں پوچھو ، ضرور پوچھو میاں۔ علم میں اضافہ ہوگا !
وہ کون سے تین لفظ ہیں جو کم علم لوگ اکثر و بیشتر ادا کرتے ہیں؟
ہممم ۔۔۔ ارررر ۔۔۔ افف
میں نہیں جانتا !
بالکل درست کہا !!
یہ کہتے ہوئے اس 'عقل مند' بندے کو ہکا بکا چھوڑ کر ملا نصرالدین چلتے بنے
زبردست
جواب دیںحذف کریںbohat nice
جواب دیںحذف کریں