اپنی باتیں - مطالعے کی عادت - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-04-01

اپنی باتیں - مطالعے کی عادت

پیارے دوستو !
امتحانات سے تو آپ سب فارغ ہو چکے ہوں گے اور اب یقیناً نتیجے کا انتظار ہوگا۔ ہمیں امید ہے کہ آپ تمام نے خوب محنت کی ہوگی اور ان شاءاللہ نتیجہ بھی بہتر سے بہترین آئے گا ، ہماری دلی دعائیں آپ سب کے ساتھ ہیں۔ نتیجہ آنے کے بعد اپنے نعمان بھیا کو مٹھائی بھیجنا نہ بھولئے گا :)

چھٹیوں کے موقع پر آپ سب کیا کرنے والے ہیں دوستو؟
ایسا کیجیے کہ ۔۔۔ بقول ہمارے ایک دوست کے :
جسم کے سب سے کمزور حصہ کو مضبوط بنانے کی کوشش کیجئے ۔۔۔!!
"کمزور حصہ" پر چونکئے مت ۔۔۔ ذرا دیکھئے کہ اسد میاں "کمزور حصہ" کی تعریف کیسے کر رہے ہیں :)


دماغ کو قوی بنانے کے لیے پھل اور خشک میوے تو آپ کے والدین یا سرپرست ضرور دیتے ہوں گے ۔۔ لیکن ہماری تجویز ہے کہ آپ اچھی اچھی کتابوں کے مطالعے کی عادت ڈالیں۔ کسی کتاب کے ایک یا دو صفحے پڑھنے کو اپنے روز مرہ کا معمول بنائیں۔

ہماری بھی کوشش ہے کہ ان چھٹیوں کے دوران نت نئے کامکس کرداروں کی کہانیاں آپ کے لیے پیش کریں۔ امید ہے کہ آپ اپنی چھٹیوں سے مثبت فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

آپ کا اپنا بھائی :
نعمان

ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : نعمان
یار اسد ، کیا تم کو معلوم ہے کہ میرے ایک ماموں ڈاکٹر ہیں؟
ہاں ! میں نے ان کے بارے میں بہت کچھ سنا ہے
وہ کہتے ہیں کہ ہمارے جسم کا سب سے کمزور حصہ ہی سب سے پہلے متاثر ہوتا ہے
اچھا ایسا کیا؟ اب مجھے سمجھ میں آیا کہ کیوں ۔۔۔
تم ہمیشہ اپنے سر کے درد کا ذکر کرتے رہتے ہو۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں