پپو اور ببلو - چاکلیٹ اور پنسل - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-04-02

پپو اور ببلو - چاکلیٹ اور پنسل

ٹفن بکس یعنی کھانے کے ڈبے میں چاکلیٹ بسکٹ وغیرہ رکھے جاتے ہیں جبکہ پنسل کا ڈبہ پنسلیں ، ربر [eraser] اور شارپنر [sharpner] وغیرہ رکھنے کے کام آتا ہے۔ لیکن ۔۔ پپو اور ببلو نے پنسل کے ڈبے میں چاکلیٹ اور ٹافیاں چھپا رکھی ہیں ۔۔۔ بھلا وہ کیوں؟ آپ خود پڑھ کے دیکھئے ۔۔۔
پپو اور ببلو

پپو اور ببلو
Anant Pai اور Mohandas


ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : سید حیدرآبادی
پپو ! ببلو ! یہ پنسل یہاں کیوں گرا ہے؟ اٹھاؤ اسے
میں نے آپ دونوں کو ایک ایک پنسل بکس اس لیے دلایا تھا کہ اس میں اپنے اپنے پنسل ، ربر اور شارپنر رکھا کریں
معاف کر دیں ممی
دوسری صبح ۔۔
پپو ! یہ کیا ہے؟
ارے یہ کیا؟ یہ تمام پنسلیں تو آپ کے اسکول بستے سے نکلی ہیں۔ پھر پنسل کا ڈبہ کس لیے ہے؟
ہائیں! یہ کیا؟ آپ نے پنسل کے ڈبے میں چاکلیٹ اور ٹافیاں بھر رکھی ہیں؟
پپو ، ببلو ! کیا آپ دونوں کو پتا نہیں کہ کھانے کے ڈبے میں چاکلیٹ رکھے جاتے ہیں اور
پنسل کے ڈبے میں پنسلیں رکھنی چاہیے
ہم سمجھتے ہیں ممی
مگر ۔۔۔ ہمارے سارے دوست بھی یہ بات جانتے ہیں اور اگر ہم کھانے کے ڈبے میں چاکلیٹ اور ٹافی رکھیں تو پھر وہ ہماری نظر بچا کر تمام کے تمام نکال لیتے ہیں

2 تبصرے:

  1. بڑے بھائی ،
    ماتا جی کو پوری قمیض پہنا دیتے تو کتنا اچھا ہوتا

    جواب دیںحذف کریں
  2. تبصرہ کا شکریہ ڈاکٹر صاحب۔ آپ نے درست فرمایا۔ کچھ دوسری کہانیوں میں مجھے ایسا کرنا پڑا تھا۔ شاید اس بار جلدبازی میں چوک گیا ہوں۔ آئیندہ خیال رکھا جائے گا۔

    جواب دیںحذف کریں