پنکی - خاموشی کا نقصان - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-04-18

پنکی - خاموشی کا نقصان

پنکی کا باتونی پن سارے محلے میں مشہور ہے۔ بعض اوقات تو کچھ پڑوسی اتنا چڑ جاتے ہیں کہ اسے اپنے گھر میں داخل ہوتے دیکھ کر ہی اسے خاموشی اختیار کرنے کی تلقین کرنے لگ جاتے ہیں ۔۔۔ کچھ ایسا ہی پنکی کے پڑوسی پیارے لال جی نے کیا ۔۔۔ مگر نتیجہ کیا نکلا ۔۔۔ آپ خود پڑھ کے دیکھئے ۔۔۔۔
(01)
(02)

ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : سید حیدرآبادی
آج چینل چار پر میری جوانی کے دنوں کے پرانے مقبول نغموں کا پروگرام آنے والا ہے اور جس کا مجھے ہفتہ بھر سے انتظار رہا ہے
اب ہم آپ کو کوکنگ گیس کے بچانے کے مختلف طریقے بتائیں گے ۔۔
لگتا ہے میرا پسندیدہ پروگرام شروع ہونے میں ابھی کچھ وقت ہے
ٹرن ٹرن !!
یہ بےوقت کون آ گیا؟
تم ؟
چچا پیارے لال جی! کیا میں اندر آ سکتی ہوں؟
ہاں مگر ایک شرط پر۔ جب تک میں ٹی وی دیکھوں تم بالکل خاموش بیٹھو گی۔ سمجھا لیا ناں؟
جی ہاں !
دالوں کو پانی میں کچھ دیر بھگا کر رکھنے کے بعد پکانے سے کم گیس خرچ ہوگی ۔۔
افوہ ! یہ کمبخت پروگرام اب تک ختم نہیں ہوا؟
یاد رکھیں ! جب ضرورت نہ ہو تو گیس اسٹوو بجھا دیا کریں ۔۔
ابھی تک پرانے مقبول نغموں کا پروگرام شروع نہیں ہوا
سبزیاں ہمیشہ کوکر میں پکائیں ۔۔
اففف ۔۔۔ سخت بور ہو گیا۔ چینل بدلنا پڑے گا اب تو ۔۔
ابھی ابھی آپ نے پرانے مقبول نغمے سنے اب ستار کا پروگرام شروع ہوتا ہے ۔۔۔
ہائیں ؟؟ اتنی دیر تک میرا پسندیدہ پروگرام دوسرے چینل پر آتا رہا؟
چچا جان ، مجھے خبر ملی تھی کہ آپ کی پسند کے نغموں کا پروگرام چینل چار کے بجائے سات پر آئے گا
تو پھر تم نے بتایا کیوں نہیں ؟
آپ نے مجھے خاموش بیٹھے رہنے کو جو کہا تھا!!

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں