پنکی - شرارت کا بدلہ - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-04-30

پنکی - شرارت کا بدلہ

پنکی سے بچ کر رہئے ! وہ کبھی کسی کا ادھار اٹھا نہیں رکھتی۔ اسکول کی چھٹی کے بعد اسکول کے باہر پنکی جب اپنے ہم جماعت انور کا انتظار کر رہی تھی تو انور نے سمجھا کہ شاید پنکی اسے چاکلیٹ دینے والی ہے ۔۔ مگر ہوا کیا؟ آپ خود پڑھ کے دیکھئے ۔۔۔
(01)
(02)

ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
پنکی ، اسکول کی چھٹی تو کبھی کی ہو چکی ، کیا تم گھر نہیں جا رہیں؟
میں دراصل انور کا انتظار کر رہی ہوں
اسے کچھ دینا ہے !
انور تو ابھی کلاس میں بیٹھا اپنی کتابیں کاپیاں بستے میں رکھ رہا ہے۔ میں اسے لے آتا ہوں ، ذرا ٹھہرو ۔۔
یار انور ! تمہارے لیے خوشخبری! پنکی باہر تمہارا انتظار کر رہی ہے۔ وہ کہہ رہی ہے کہ تمہیں کچھ دینا ہے
کچھ دینا ہے؟ وہ کیا؟
یہ تو اس نے نہیں بتایا ، مگر وہ اس وقت ٹافیاں کھا رہی تھی ۔۔
ٹافیاں ! وہ ضرور اسی لیے میرا انتظار کر رہی ہوگی
پنکی ! لو میں آ گیا۔ تم نے مجھے کیا دینا ہے؟
یہ !
دھڑاک
آآہ ! ۔۔ مگر میرا کیا قصور؟
تم نے جو آج لنچ کے بعد والی کلاس میں میرے بال کھینچے تھے نا ، یہ اسی کا بدلہ ہے !

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں