بلو اور گبدو کو ان کے محلے کے دو لڑکوں نے سائیکل دوڑ کے مقابلے کی پیشکش کی۔ مگر ان دونوں کی نیت میں فتور تھا لہذا انہوں نے نظر بچا کر بلو کی سائیکل کے ساتھ چھیڑخانی بھی کر ڈالی۔ لیکن ۔۔۔ بری نیت کا انجام بھی برا ہی نکلتا ہے۔ کیسے؟ آپ خود پڑھ کے دیکھئے ۔۔۔
(1)
(2)
ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
بلو ! گبدو ! آؤ سائیکل دوڑ کا مقابلہ ہو جائے
ٹھیک ہے یارو۔ ذرا انتظار کرو۔ ہم ابھی پانی پی کر آتے ہیں ، پھر سائیکل دوڑ شروع ہوگی
یار ، سنا ہے بلو کی سائیکل سواری کافی تیز رفتار ہے
ارے نہیں یار ، تم فکر مت کرو۔ دونوں اندر ہیں اور میں نے ان کی سائیکل کے دونوں ٹائروں میں کیل چبھو دی ہے ، تھوڑی دیر بعد ہی دونوں ٹائر پنکچر ہو جائیں گے
لو بھائیو۔ ہم آ گئے۔ چلو اب شروع ہو جائے دوڑ
اماں یار ، ہم تو پیچھے رہ گئے ۔۔
ارے واہ ! یار تمہاری ترکیب کارگر ثابت ہوئی ، وہ دیکھو ۔۔ ٹائر پنکچر !
پھس س س
اس سے پہلے کہ وہ پنکچر درست کریں ، بڑھاؤ رفتار ! تیز ۔۔ اور تیز ۔۔۔
ہو ہو ہو ۔۔۔ ہاہاہا
ہی ہی ہی
ارر ۔۔ آآآہ
بچاؤ ۔۔ ہمیں بچاؤ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں