بلو - نیک نیتی - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-05-29

بلو - نیک نیتی

بلو نے انعام میں ملی کہانی کی ایک کتاب میں جب اخلاق و کردار سنوارنے والی کوئی کہانی پڑھی تو بہت متاثر ہوا اور اس نے فیصلہ کیا کہ اب اسے شرارتیں چھوڑ کر نیک نیتی سے دوسروں کی مدد کرنا چاہیے۔ سب سے پہلے اس نے اپنے ممی اور پاپا کی خدمت کرنے کا ارادہ کیا ۔۔۔ مگر بلو کے پاپا کو تو اس کی نیک نیتی پر بھی شک پیدا ہوا ۔۔۔ وہ کیسے؟ آپ بھی ذرا پڑھ کے دیکھئے ۔۔۔
(1)
(2)

ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
ممی ! مجھے اسکول کے ایک مقابلے میں کہانیوں کی یہ کتاب ملی ہے۔ اس میں ایک دلچسپ کہانی سے یہ سبق ملتا ہے کہ ہمیں نیک نیتی کے ساتھ دوسروں کی خدمت کرنا چاہیے جس پر خدا سے اجر ملے گا
لہذا اب میں ساری شرارتیں چھوڑ کر نیک نیتی سے دوسروں کی مدد کروں گا۔ پہلے آپ بتائیے کہ میں آپ کے کیا کام آ سکتا ہوں؟
فی الحال تو میں ایک کام سے پڑوس میں جا رہی ہوں۔ آپ کے پاپا کچھ دیر بعد دفتر سے تھکے ماندے آئیں تو ان کا خیال رکھنا
او ہو بلو۔ آج اس وقت گھر پر کیسے؟
پاپا جی۔ ممی مجھے آپ کا خیال رکھنے کہہ گئی ہیں
آپ بھوکے ہوں گے ، ابھی میں آپ کے لیے کچھ اسنیکس لاتا ہوں
نہیں رہنے دو۔ میں دفتر کے ساتھیوں کے ساتھ ہوٹل سے چائے پی کر نکلا تھا
تو پھر میں آپ کے جوتے اتار دیتا ہوں اور آپ کا بریف کیس الماری میں رکھ دیتا ہوں
جوتے تو میں نے کبھی کے اتار دئے بیٹا اور بریف کیس تو میں آج دفتر کو نہیں لے گیا تھا
افوہ۔ پاپا جی تو خدمت کا کوئی موقع ہی نہیں دے رہے
بلو بیٹے، آج شام میں کچھ دوستوں کے ساتھ مشاعرے میں جانا چاہتا تھا۔ کیونکہ دوسرے شہروں کے کچھ مشہور شاعر بھی آ رہے ہیں۔ لیکن ۔۔ کیا کروں کہ ان بکھری کتابوں کو سلیقے سے ترتیب دے کر الماری میں جمانا بھی ضروری ہے
پاپا جی آپ شوق سے مشاعرے میں چلے جائیں۔ میں آپ کی بتائی ہوئی ترتیب سے کتابوں کو الماری میں سیٹ کر دوں گا
سچ ؟ بہت خوب بلو ، تم تو بہت فرمانبردار بیٹے لگتے ہو !
آخر بلو آج مجھ پر اتنا مہربان کیوں ہے؟ کہیں یہ اپنا جیب خرچ بڑھانے کی کوئی چال تو نہیں؟
ارر نہیں بلو ! رہنے دو ، میں اپنا کام خود کر لوں گا۔ مجھے پتا ہے کہ اس خدمت کے پیچھے تمہارا کوئی نہ کوئی مقصد ضرور ہوگا
افوہ پاپا جی۔ آپ کسی کی نیک نیت کی قدر ہی نہیں کرتے۔ میں باہر کھیلنے جا رہا ہوں
آپ آ گئیں بیگم۔ بلو نے ان کتابوں کو الماری میں جمانے کی پیشکش کی تھی۔ میں میں اس کی باتوں میں نہیں آیا
ارےے ۔۔ وہ آپ کو اپنے دام میں نہیں پھنسا رہا تھا جی۔ وہ تو ایک کہانی سے سبق حاصل کرتے ہوئے نیک نیتی سے دوسروں کی خدمت کرنے کے جذبہ سے سرشار تھا ، مگر میری طرح شاید آپ نے بھی اسے مایوس کر دیا ۔۔۔
سچ ؟ ہائے ، اچھا خاصا موقع کھو ڈالا ۔۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں