بنی خرگوش - الٹی چال - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-05-11

بنی خرگوش - الٹی چال

بنی خرگوش کی ایک اور چالاکی ۔۔۔ جادوگر کا کھیل دیکھنے اس کے پاس پیسے نہیں مگر اپنے دوستوں کے جذبات کا فائدہ اٹھانا تو اسے اچھی طرح آتا ہے ۔۔۔ لیکن کہتے ہیں کہ کبھی کبھی چال الٹی بھی پڑ جاتی ہے ۔۔ کیسے؟ آپ خود پڑھ کے دیکھئے ۔۔۔
بنی خرگوش

بنی خرگوش
Leon Schlesinger

(1)
(2)

ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
سنو ! شہر میں ایک مشہور جادوگر کا کھیل آیا ہے۔ ٹکٹ کے پیسے میں نے جمع کر لیے ہیں
پنکو ، ٹکٹ کے پیسے تو میرے پاس بھی ہیں ، لیکن بنی کے پاس نہیں ۔۔
چلو ایسا کرتے ہیں کہ تم اور میں کچھ مزید محنت کر کے بنی کے ٹکٹ کی رقم بنا لیتے ہیں
ہاں ، ٹھیک ہے !
ہی ہی ۔۔ جذبات کا فائدہ اٹھا کر مفت میں کھیل دیکھ لیا جائے تو کیا برا ہے؟
خوش ہو جاؤ بنی ! آخر ہم نے محنت کر کے تمہارے ٹکٹ کے پیسے بھی بنا لیے ہیں !
بڑی مہربانی ، نوازش ! شکریہ یار شکریہ !
برائے مہربانی تین ٹکٹ دیجیے
چھومنتر جادوگر
۔۔ اور اب ! حاضرین میں سے کوئی میری مدد کے لیے یہاں آئے گا؟
میں جاتا ہوں یار ، کچھ پیسے مل جائیں تو لوٹا دوں تمہیں
ہو ہو ۔۔۔ یہ کیا ؟ 50 روپے کا نوٹ خرگوش کے کان سے؟
اور ۔۔۔ یہ 100 روپے کا نوٹ خرگوش کی دُم سے ۔۔
کیااااا ؟
پنکو ، یہ کیا؟ بنی نے تو بتایا تھا کہ وہ مکمل قلاش ہو چکا!
حالانکہ اس کے پاس تو اچھی خاصی رقم چھپی ہے
جبکہ ہم نے اس کے ٹکٹ کی رقم کے لیے کڑی محنت کی تھی
دھوکہ ! ہم باہر نکلتے ہی بدلہ لیں گے اس سے!
اسٹیج دروازہ
وہ جادوگر کمینہ ! کبھی تو نکلے گا دروازے سے باہر ! دیکھ لوں گا اس کو !!

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں