گھسیٹا کی حماقتوں پر صرف غصہ کرتے رہنا مسئلے کا حل نہیں۔ وہ ان پڑھ جاہل ہے۔ اس کو تعلیم یافتہ بنانا میرا فرض بنتا ہے
اگلے دن ۔۔
دو دگنی دو ہوئے چار ۔۔ ٹھیک؟ دو ضرب چار ہوئے آٹھ ۔۔ ٹھیک ؟ سمجھ گئے ناں؟
گھسیٹا ! میں تمہیں کافی دن سے پڑھا رہا ہوں ، آج تمہاری قابلیت کی جانچ ہوگی
بالکل ! اور میں بھی اپنی ایک یا دو چیزیں مالک کو ضرور سکھاؤں گا
یہ رہے پیسے۔ یہ لو اور بجلی کی دکان سے ایک 40 واٹ کا بلب ، ایک 60 واٹ کا بلب اور باقی بچے پیسے لے کر آنا۔ دیکھتے ہیں تم نے حساب کتنا سیکھ لیا ہے؟
آپ بالکل بےفکر رہیں مالک۔ میں حساب کتاب میں ماہر ہو چکا ہوں اب
جلد ہی ۔۔
ارےے ۔۔ تم تو صرف ایک ہی بلب لے آئے ، جبکہ میں نے تو 2 منگائے تھے
مالک ! بات یہ ہے کہ دکاندار کے پاس 40 واٹ کا بلب نہیں تھا ، لہذا میں نے 40 واٹ اور 60 واٹ کو جوڑا اور اس طرح 100 واٹ کا ایک بلب لے آیا ہوں۔ آپ ہی کہیں مالک ! یہ ہشیاری ہے کہ نہیں؟
اااحمق!
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں