الکٹرانکس میں آج کل کے نوجوانوں کی مہارت کافی سے زیادہ ہے۔ مگر کیا جانی خود بھی ایسی مہارت کا حامل ہے؟ جانی کی دوست کے والد تو خوش ہیں کہ ان کی مہارت کا معیار بھی جانی سے کچھ کم نہیں ۔۔۔ وہ کیسے؟ آپ بھی پڑھ کر دیکھئے ۔۔۔
ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : سید حیدرآبادی
ڈیڈی ، آپ غصے میں اور پریشان حال نظر آ رہے
یہ تم کیسے کہہ سکتی ہو؟
آپ کی ایسی صورت صرف اسی وقت بنتی ہے جب جانی کہیں آس پاس ہو!
میں کہہ چکا ہوں کہ مجھے تمہارے دوست جانی کی کوئی ضرورت نہیں!
لیکن ڈیڈی ، ہم بچے الکٹرانکس کو آپ سے بہتر جانتے ہیں
اس ساؤنڈ تھیٹر نظام کے تاروں کو میں صحیح طور جوڑ نہیں پا رہا !
یہ آپ مجھ پر چھوڑ دیں انکل !
اب دیکھئے ۔۔۔ یہ ویڈیو کا تار ہے جو یہاں جائے گا
یہ آواز کا تار یہاں ۔۔ یہ مائک کا ادھر ۔۔۔ ہممم ۔۔۔
اوہ ڈیڈی ، آپ تو خوش نظر آ رہے ، شکر ہے کہ ہم نے جانی کو بلا لیا !
ہاں ۔۔۔
۔۔ اور وہ مجھ سے زیادہ ناکام رہا ہے !
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں