جادوگر سرکار - کرایے کے قاتل - قسط:7 - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-05-28

جادوگر سرکار - کرایے کے قاتل - قسط:7

جادوگر سرکار کے کردار کا دلچسپ تعارف یہاں پڑھئے :
تعارف - جادوگر سرکار

اس ویب سائیٹ پر جادوگر سرکار کی کسی کہانی کو اردو میں پہلی بار پیش کیا گیا ہے۔ اس کہانی کے مناظر [Views] کی کثرتِ تعداد سے ہمیں اس کردار کی مقبولیت کا اندازہ ہوا ہے۔ آج کی اس ساتویں اور آخری قسط کے ذریعے یہ دلچسپ کہانی اپنے اختتام کو پہنچے گی۔
ہماری کوشش ہے کہ تمام قسطوں کی ایک علیحدہ پی۔ڈی۔ایف [pdf] فائل بنا کر جلد سے جلد جادوگر سرکار کے پرستاروں کی خدمت میں پیش کی جائے۔ بس تھوڑا سا مزید انتظار فرما لیں۔
اور ہاں ۔۔۔ جادوگر سرکار کی اگلی کہانی کی ایک جھلک بھی اسی قسط میں ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔
اب تک کی کہانی :
پچھلی قسط میں آپ نے پڑھا کہ جادوگر سرکار اور لوتھر 'موت کی چابی' نامی جزیرے پر پہنچ جاتے ہیں مگر وہاں ان کی مڈبھیڑ دو پہریداروں سے ہوتی ہے۔ سرکار کے جادو کے اثر میں جب وہ آتے ہیں تو لوتھر ان پر قابو پا لیتا ہے ۔۔۔ اب آپ آگے پڑھئے ۔۔۔
جادوگر سرکار

جادوگر سرکار
Lee Falk

Go to Episode#
(1)
(2)

جادوگر سرکار کی آنے والی اگلی کہانی کی ایک جھلک


ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
تم نے مجھ پر حملہ کیا؟ اب تم بچ نہیں سکتے۔ باندھ دو اس بیوقوف کو!
تڑاخ
بندوقیں اٹھا لو لوتھر، ہم وقت پر پہنچ جائیں ، یہ ضروری ہے
میرا حکم ملتے ہی شروع ہو جانا ۔۔ اس کی آوازیں ہمیں اس کمرے میں بھی سنائی دینی چاہیے
ٹھیک ہے سردار !
جنرل ہم پھر سے شروع کرتے ہیں ۔۔۔
یہاں کیا کرنے آئے ہو؟
ہم تو ٹھہرے خانہ بدوش ، بھلا کہاں رک سکتے ہیں؟
خانہ بدوش؟ مذاق کر رہے ہو؟ آآآہ
ہاں !
تڑاخ
شاباش لوتھر
شکریہ !
میں اپنے وطن سے غداری قطعاً نہیں کر سکتا۔ یہ بات میری بیوی بھی جانتی ہے۔
اچھا؟ بہت خوب۔ پھر تو دیکھتے ہیں ذرا
شروع !!
شروع
اچانک ۔۔۔
ارےے ۔۔ آکٹوپس سے اس خاتون کو کیسے ماروگے؟
آآآ ۔۔ یہ ۔۔۔
ایک لو تم بھی !
ڈھشوں
پہریدار ! کس بات کا انتظار کر رہے ہو؟
آپ ٹھیک تو ہیں؟ اب ہم اس ظالم کو بھی دیکھ لیں جسے یہ لوگ سردار کہہ رہے ہیں
ہوشیار رہنا ۔۔۔ وہ خونخوار درندہ ہے ۔۔
ہلنا بھی مت ! جنرل کو نہیں ماروں گا ۔۔ ابھی اس کی ضرورت ہے ہمیں ۔۔ لیکن تم دونوں ۔۔۔
وقت پر پہنچ گئے ! ویسے سردار تم کھڑے کھڑے کچھ تھکے نہیں اب تک؟
اوہ بیگم ! تمہیں کچھ پریشان تو نہیں کیا نہ ان کمینوں نے؟
نہیں ۔۔۔ شکر ہے آپ ٹھیک ہیں
اسے ذرا تھوڑی دیر سیدھا کھڑا کرو گے؟ مجھے ایک تحفہ دینا ہے
ضرور جنرل صاحب ! یہ لیجیے ۔۔۔
چٹکی
ڈھشوں
آآہ
'موت کی چابی' نامی جزیرے پر دشمنوں کے نرغے سے جنرل مارش اور ان کی اہلیہ رہا کر لیے گئے
جادوگر سرکار اور ان کے معاون لوتھر نے ۔۔
آپ دونوں کا شکریہ کس طرح ادا کروں ؟
آپ نے ادا کر دیا ہے سر !

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں