امید ہے کہ آپ کی گرمی کی چھٹیاں خوب مزے میں گزر رہی ہوں گی۔ آپ کو ہنسی مذاق ، کھیل کود ، سیر و تفریح کے بھرپور مواقع مل رہے ہوں گے۔ اور پھر ویڈیو گیمز اور کمپیوٹر گیمز بھی آپ کی چھٹیوں کے لطف کو دوبالا کر رہے ہوں گے۔
جہاں تک ٹی۔وی ، کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی بات ہے ، ہماری دوستانہ نصیحت ہے کہ ان کے لیے دن میں بس دو بار ایک تا دیڑھ گھنٹے کا ہی وقت دیں۔ مسلسل ٹی۔وی یا کمپیوٹر کے سامنے بیٹھے رہنا آپ کی صحت و تندرستی کے لیے مضر ہے۔ آپ نے وہ محاورہ سنا ہوگا کہ صحت ہے تو جہاں ہے۔ اگر آپ کے پاس صحت نہیں ہے تو دولت ، شہرت اور تمام آسائشیں بھی آپ کے کسی کام نہیں آ سکتیں۔
صبح اور شام کی سیر کو اپنا معمول بنا لیں۔ پاس پڑوس کے کسی باغ یا کھلی جگہ میں چہل قدمی کی عادت ڈالیں۔ تھوڑا بہت دوڑیں ، اچھل کود کریں یا محلے کے پلے گراؤنڈ میں مختلف کھیل مثلاً فٹبال ، والی بال ، ٹینس ، کرکٹ ، ہاکی وغیرہ کھیلا کریں۔ اس سے بدن چست اور پھرتیلا ہوگا اور مزاج بھی ہشاش بشاش ہو جائے گا۔ پھر غذا ہضم کرنے میں بھی جسمانی اعضاء کو کوئی دقت نہیں ہوگی۔ اور یہ بھی یاد رکھیں کہ ورزش کے لیے اعتدال کے دامن کو ہاتھ سے جانے نہ دیا جائے۔ ورزش کے لیے اپنی قوت اور عمر کا خیال کرنے کے ساتھ ساتھ والدین اور بزرگوں کے مشوروں پر بھی دھیان دیں۔
آخری بات : سیر ، چہل قدمی یا ورزش سے قبل والدین کو ضرور بتا کر جائیں ورنہ ایسا نہ ہو کہ آپ کو دوبارہ زبردستی کی محنت کرنا پڑ جائے ، جیسا کہ ہمارے چھوٹو میاں کے ساتھ ایک دن یہ واقعہ پیش آیا ۔۔۔
امید ہے کہ آپ گرمائی چھٹیوں کے دوران اپنی صحت و تندرستی کا خیال رکھنے کی مثبت کوششیں کریں گے۔
آپ کا اپنا بھائی :
کہانی کا مضمون بہت اچھا تھا اور معلوماتی تھا😍
جواب دیںحذف کریں