پپو اور ببلو - کم دام زیادہ تعداد - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-05-07

پپو اور ببلو - کم دام زیادہ تعداد

ایک ہی دام پر کچھ چیزیں کم تعداد میں تو کچھ زیادہ تعداد میں مل جاتی ہیں۔ مگر ظاہر ہے کہ جس چیز کی ضرورت ہو ، کمی بیشی کا موازنہ کیے بغیر خریدی تو وہی جائے گی۔ لیکن کبھی کبھی یہ بات ذرا وضاحت سے بھی سمجھانا پڑتی ہے۔ پپو اور ببلو نے یہ بات سمجھی نہیں تو پھر کیا ہوا؟ یہ آپ خود پڑھ کے دیکھئے ۔۔۔
پپو اور ببلو

پپو اور ببلو
Anant Pai اور Mohandas


ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
کپڑے
گفٹ ناولٹیز
ممی ! مجھے وہ کیلے چاہیے
پپو ، ببلو ! میرے پاس زیادہ وقت نہیں۔ اور پھر کئی دوسری چیزوں کی خریداری بھی کرنا ہے۔ چلو آگے ۔۔
کچھ دیر بعد ۔۔
ٹھیک ہے۔ میں کچھ کیلے آپ دونوں کے لیے لے لیتی ہوں
مگر ممی ، آپ نے وہاں ٹھہرے اس کیلے والے سے کیوں نہیں خریدے؟
دیکھو یہ کیلے زیادہ بڑے سائز کے ہیں۔ پھر اس ٹھیلے والے سے یہ کچھ سستے بھی ملے ہیں۔
اچھا۔ ایسا کیا؟
ڈاک خانہ
پپو ! جاؤ ، تم اس قطار میں شامل ہو جاؤ۔ جب تمہاری باری آئے تب دو روپے والے پانچ ڈاک ٹکٹ خرید لینا ۔۔
میں جلد ہی یہیں واپس آؤں گی۔ میرا انتظار کرنا اور ادھر ادھر مت ہو جانا
ہائیں ! یہ کیا ہے؟
میں نے تو آپ کو دو روپے والے ڈاک ٹکٹ خریدنے کہا تھا
لیکن ممی ، یہ منی آرڈر فارم سائز میں زیادہ بڑے تھے اور پھر سستے بھی
پچاس پیسے میں ایک۔ آپ دیکھئے میں نے پورے 20 عدد خرید لائے ہیں !

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں