چاچا چودھری
پران - Pran
(02)
(03)
(04)
کسی سادہ لوح کا۔ تاکہ اسے بیوقوف بنا کر اپنا فائدہ نکال سکوں ۔۔ ہاہاہا
شش شش ۔۔ چاچا چودھری آ رہے ہیں۔ چلو میں آج انہیں ہی چکمہ دے دیتا ہوں
نہیں ! ان کے ساتھ ایسی جراءت نہ کرنا
یار ، چاچا جی سے تمہیں اتنی ہمدردی کیوں ہے؟
شیخو بھائی ، مجھے تو آپ سے ہمدردی ہے!
شیخو بھائی ، میں آپ کا نقصان ہوتا نہیں دیکھ سکتا
میرا نقصان؟ ناممکن ! اگر چاچا جی کا دماغ کمپیوٹر ہے تو میرا سوپر کمپیوٹر !
ایکبار پھر سوچ لینا شیخو بھائی
شٹ اَپ !!
چاچا جی ، برائے مہربانی میری مدد کیجیے
ہاں کہو بھائی کہو ۔۔ میں کیا مدد کر سکتا ہوں؟
مجھے 500 روپے کی فوری ضرورت درپیش ہے۔ آپ یہ 1000 روپے کا چیک لے لیں اور مجھے صرف 500 دے دیجیے
آدمی آدمی کے ہی کام آتا ہے۔ یہ لو 500 روپے مگر مجھے اتنے کا ہی چیک دو
نہیں چاچا جی۔ باقی 500 میری طرف سے تحفہ ہی سمجھ لیں۔
یہ دیکھو 500 روپے۔ اب تو مان گئے نا میری استادی کو؟
مگر شیخو بھائی ، آپ نے تو چاچا جی کو دگنی رقم کا چیک دے دیا ہے
جب وہ چیک کیش ہوگا تب ناں؟ میرے بنک اکاؤنٹ میں دس روپے بھی نہیں ہیں ۔۔۔ ہاہاہا
کچھ دیر بعد ۔۔۔
ہائیں ! چاچا جی میرے گھر میں بھلا کیا کر رہے ہیں؟
چاچا جی ! آپ یہاں کیسے؟ مجھے تو امید نہیں تھی کہ میرے غریب خانے پر آپ تشریف لائیں گے
جی چاچا جی ، فرمائیے کیسے آنا ہوا؟
ابھی چائے ختم کر کے بتاتا ہوں ۔۔
میں نے تو آپ کو دیکھتے ہی یہ سمجھا کہ شاید آپ بنک سے پیسے نکال کر باقی 500 مجھے لوٹانے آئے ہیں
نہیں۔ اتفاق سے بنک بند ہونے کا وقت ہو چکا تھا اور راستے میں تمہارا گھر پڑتا تھا لہذا چیک تمہاری زوجہ کو دے کر نقد رقم میں نے ان ہی سے لے لی ہے۔ شکریہ ، اب چلتا ہوں !
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں