چھوٹے نواب - نوابی قیام - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-06-18

چھوٹے نواب - نوابی قیام

چھوٹے نواب کے ممی اور ڈیڈی کسی وجہ سے دوسرے ملک کا دورہ کر رہے ہیں مگر چھوٹے نواب چاہتے ہیں کہ وہ اپنے ہی شہر میں قیام کریں تاکہ شہر میں آیا سرکس دیکھا جائے۔ ان کی ممی نے ایک مشہور ہوٹل میں ان کے قیام کا بندوبست کر دیا ہے۔ اب ان کو پتا نہیں کہ اپنے گذارے کے لیے کتنی رقم ساتھ رکھنا ہے ۔۔۔۔ لہذا انہوں نے جو کیا ۔۔۔ وہ آپ بھی پڑھ کے دیکھئے ۔۔۔

ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
ممی ! ڈیڈی آخر کہاں جا رہے ہیں؟
ایک کاروباری منصوبے کو طے کرنے یوروپ جا رہے ہیں
۔۔۔ جبکہ ہم لوگ ایک تقریب میں شرکت کے لیے جنوبی امریکہ جائیں گے
اففف ، مگر ممی ، میں تو گھر پر رہنا پسند کروں گا
لیکن گھر تو مقفل کر دیا جائے گا اور تمام نوکر چاکر چھٹی پر چلے جائیں گے۔ کیا آپ میرے ساتھ چلنا نہیں چاہتے؟
نہیں ! مجھے بڑے لوگوں کی تقاریب میں شریک ہونا پسند نہیں ۔۔
کیا میں شہر کی کسی ہوٹل میں قیام نہیں کر سکتا؟ شہر میں آیا ایک سرکس دیکھنا چاہتا ہوں میں
آں ہممم ۔۔ آپ وہ سرکس اس سے پہلے بھی دیکھ چکے ہیں ۔۔۔
خیر کوئی بات نہیں۔ پھر سے دیکھ لینا۔ ہوٹل گولڈن ڈے میں آپ کے قیام کا بندوبست کر دیں گے
یوووو ۔۔۔ ہرے !!
بعد میں ۔۔
سنا ہے کہ یہ کافی مشہور مگر سب سے مہنگی پانچ ستارہ ہوٹل ہے
سر ، کیا آپ کا بیگ اٹھا لے آؤں؟
ہاں جناب ، مہربانی ہوگی!

1 تبصرہ:

  1. بیگ میں بہت سارے ڈالر لگ رہے ہیں ۔ کیسا جرائم سے پاک ملک ہے نا ان کا

    جواب دیںحذف کریں