ملا نصرالدین - دوسرا رخ - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-06-13

ملا نصرالدین - دوسرا رخ

ملا نصرالدین کوئی سادہ لوح ہیں؟ وہ تو گھاٹ گھاٹ کا پانی پیے ہوئے ہیں۔ ان کو معلوم ہے کہ اپنی کسی غلطی کو غلطی نہ ماننے والی بات خود فریق مخالف سے کیسے کہلوائی جا سکتی ہے؟ آپ بھی ذرا ملا نصرالدین کی ذہانت ملاحظہ کیجیے ۔۔۔
ملا نصرالدین

ملا نصرالدین
Ram Waeerkar


ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
ایک صبح ملا نصر الدین اپنے پڑوسی کے گھر دوڑے گئے
جناب ! میری گائے پر آپ کی بھینس نے حملہ کیا ہے ۔۔۔
اچھا تو ؟
تو پھر اس کی تلافی کے لیے کیا میں معاوضے کا حقدار نہیں؟ آپ ادائیگی کیجیے ۔۔۔
اچھا؟ ایسا ؟
بیوقوف آدمی ! مجھ سے معاوضہ مانگنے کی تم نے ہمت ہی کیسے کی ؟
جانوروں کی حرکتوں کا کوئی آدمی بھلا کیسے ذمہ دار ہو سکتا ہے؟
اوہ ۔۔ اففف ۔۔ معذرت خواہ ہوں جناب ۔۔ مجھ سے غلطی ہوئی
اور وہ یہ کہ ۔۔۔ دراصل میری بھینس نے آپ کی گائے پر حملہ کیا ۔۔۔
لیکن خیر اس سے کیا فرق پڑتا ہے؟ آپ کے بقول آدمی جانوروں کی حرکتوں کے ذمہ دار نہیں!

2 تبصرے: