کچھ دن بعد آپ میں سے بہت سوں کے اسکول کھلنے والے ہیں۔ نیا تعلیمی سال بھی شروع ہوگا۔ نئی جماعتوں میں آپ نے جانا ہے اور نئی نصابی کتب آپ کے مطالعے میں آئیں گی۔ ہو سکتا ہے "عبدل" کی طرح آپ نے بھی نئی نصابی کتب اپنی چھٹیوں کے دوران دیکھ لیں ہوں گی ۔۔۔۔
عبدل نے اگلی جماعت کی حساب کی کتاب پر یوں ایک نظر ڈالی تھی ۔۔۔
لیکن ہمیں امید ہے کہ شرارتی عبدل کی طرح پڑھائی میں لاپرواہی کرنے والی خراب عادتیں آپ میں نہیں ہوں گی۔
پڑھنا اور پھر امتحان میں اچھے نمبر لے آنا آپ سب کے لیے ضروری ہے۔ یہ تعلیم آپ کی آگے کی زندگی میں بہت کام آئے گی۔ لیکن اہم بات یہ ہے کہ آپ محض رٹا لگا کر یاد نہ کیا کریں بلکہ سوچ سمجھ کر ، دلچسپی اور جستجو کے ساتھ تعلیم حاصل کریں۔ جو کچھ سمجھ میں نہ آئے تو اپنے اساتذہ سے سوال ضرور کریں ، کیونکہ سوال کرنے سے آپ کے اور دوسرے ساتھی طلبا کی Intelligence Quotient (ذہانت کا معیار) میں اضافہ بھی ممکن ہے۔
نئی جماعت میں داخلہ مبارک ہو اور آپ کی کامیابی کے لیے ہماری تمام تر نیک تمنائیں آپ سب کے ساتھ ہیں !
آپ کا اپنا بھائی :
عبدل ! کیا دیکھ رہے ہو آخر؟
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں