پپو اور ببلو - دہری چال - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-06-28

پپو اور ببلو - دہری چال

دونوں جڑواں بھائیوں پپو اور ببلو نے امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے جس پر ان کے ایک دوست کی ممی ان کے لیے تحفے لا رہی ہیں مگر پپو میاں کی نیت خراب ہے ، وہ چاہتے ہیں کہ ببلو کا تحفہ بھی انہیں ہی مل جائے ۔۔۔ ذرا آپ بھی یہ دلچسپ کہانی پڑھ کے دیکھئے ۔۔۔
پپو اور ببلو

پپو اور ببلو
Anant Pai اور Mohandas


ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
میں نے ممی کو آپ دونوں کی امتحان میں کامیابی کے متعلق بتایا ہے۔ وہ تحفے لا رہی ہیں۔ جلد ہی یہاں پہنچیں گی
کیا کیا تحفہ ہے یار ؟
پپو ، آپ کے لیے تو کھلونا گاڑی اور ببلو کے لیے کھلونا ہوائی جہاز
کاش کہ مجھے یہ دونوں کھلونے مل جائیں
ممی ہم دونوں کو یہ الگ الگ رنگ کے شرٹ پہناتی ہیں تاکہ لوگ ہمیں پہچان سکیں۔ مجھے کچھ ترکیب لڑانی ہوگی پھر تو ۔۔
کشتی لڑنے کے بارے میں کیا خیال ہے؟ دیکھتے ہیں کون جیتے گا؟
آ جاؤ پھر تو ۔۔
دیوانے ہوئے ہو؟ کشتی تو کپڑے اتار کر لڑی جاتی ہے۔۔
بعد میں ۔۔
رررنگ رررنگ
یہ آنٹی ہی آئی ہوں گی تحفوں کے ساتھ ۔۔
میں اپنی ہار مان لیتا ہوں۔ اب تم ذرا روفی کے ساتھ لڑ کے دیکھو
مجھے اب جلدی سے ببلو کا شرٹ پہن لینا چاہیے
آنٹی ! وہ دوسرا پیکٹ کیا پپو کے لیے ہے؟
ہاں ، یہ پپو کے لیے ہے ، اب جاؤ اور یہاں پپو کو بھیجو
پپو ! تمہیں جھوٹ نہیں بولنا چاہیے تھا۔ آنٹی نے دونوں تحفے صرف تمہیں نہیں دئے ہیں
یقین کریں ممی ، پہلا تحفہ دینے کے بعد آنٹی خود بولی تھیں کہ "یہ دوسرا تحفہ پپو کے لیے ہے!"

1 تبصرہ: