شہ زور نقاب پوش - پراسرار بنک ڈکیتی - قسط:2 - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-06-09

شہ زور نقاب پوش - پراسرار بنک ڈکیتی - قسط:2

اب تک کی کہانی :
'پراسرار بنک ڈکیتی' نامی اس کہانی کی اولین قسط میں آپ نے پڑھا کہ کس طرح سرحدی گشتی فوج میں نئے ملازم ہوئے جمی کو ایک پرانے سپاہی نے بھٹکایا اور سرحدی گشتی فوج کے سربراہ اعلیٰ کی ٹوہ لینے پر اکسا کر اسے دفتر میں چوری سے داخل کر دیا۔ مگر کیا وہ دونوں سربراہ اعلیٰ کا سراغ لگانے میں کامیاب ہوئے؟
اس قسط میں آپ خود پڑھئے ۔۔۔۔
شہ زور نقاب پوش

شہ زور نقاب پوش
Lee Falk

Go to Episode#
(1)
(2)
(3)

ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
رات تو بس یونہی بیت گئی ۔۔ کوئی بھی نہیں آیا۔ آخر آتا بھی کیسے؟
تجوری کھولنے سے کیا ہوگا؟ یہاں تو کوئی آیا ہی نہیں۔۔
پھر بھی دیکھ ہی لیں ۔۔ ارررےےے ۔۔ کچھ ہے یہاں ! پیغام !!
کرنل میکس ، نیا سپاہی جمی اور نایک گیری ایک ہفتہ بیرک میں قید رکھے جائیں گے۔ یہ دونوں بغیر اجازت میرے دفتر میں داخل ہوئے تھے۔ سربراہ اعلیٰ ، سرحدی گشتی فوج
اوہ ہ ہ ہ ۔۔ ایک حکم نامہ ہمارے نام بھی ہے !
سپاہی جمی اور نایک گیری (سرحدی گشتی فوج) ، میرا پیغام کرنل میکس تک پہنچ جانا چاہیے ، ورنہ تم دونوں کو ایک ماہ قید کی سزا بھگتنا پڑے گا۔ سربراہ اعلیٰ ، سرحدی گشتی فوج
یعنی کہ سچ مچ سربراہ اعلیٰ کا وجود ہے۔ لیکن یہ پیغامات تجوری میں آخر پہنچے کیسے؟
کچھ سمجھ میں نہیں آتا۔ ساری رات تو تم یہاں موجود تھے اور میں باہر دروازے پر ۔۔ پھر بھی ؟
بہتر ہے کہ کرنل کے سامنے پیش ہو جائیں ۔۔۔
آ جاؤ
کرنل میکس
کیااا ! تم نے چابی چرائی اور سربراہ اعلیٰ کے دفتر میں بلا اجازت داخل ہوئے؟ ایک مہینہ بیرک میں بند !!
جو حکم جناب !
ایک ماہ کی قید ! اففف
لیکن معلوم تو ہمیں کچھ نہیں ہوا۔ آخر سربراہ اعلیٰ ہیں کون؟ اور ان کے پیغام تجوری میں پہنچے کیسے؟
تم دونوں کی سزا پوری ہوئی۔ اب پھر کبھی اس کمرے میں قدم مت رکھنا !
نہیں۔ اب ایسی بھول کبھی نہیں ہوگی کرنل صاحب !
جمی ! آج کلب میں موسیقی کا ایک بہترین پروگرام ہے ۔۔
میں تو یہاں ایک مہینہ بند رہا۔ آج شہر جانے کا ارادہ ہے
ایک بڑا گلاس !
گشتی فوج کے آدمیوں کا یہاں داخلہ ممنوع ہے۔ پھر بھی اگر تم آ گئے ہو تو تم خود جانو ۔۔
گشتی فوج کا سپاہی ؟ اسی سے کام بن سکتا ہے !
جمی ، لگتا ہے فوج میں تمہارے ساتھ کچھ زیادتی ہوئی ہے؟
ہوئی تو سہی ، لیکن خیر کوئی بات نہیں
اچھا؟ یہ ایک گلاس اور لو ۔۔
اصل میں سرحدی فوج اپنے آپ کو افلاطون سمجھتی ہے
میں ابھی نیا ہوں ۔۔ آہستہ آہستہ ٹھیک ہو جاؤں گا
اوو ۔۔ میری طبیعت بگڑ رہی ہے ۔۔
لگتا ہے زیادہ پی گئے ۔۔ بےفکر رہو ہم سنبھال لیں گے
بےہوش ہو گیا !
دوا کارگر ہے ، اب جلد پہن لو اس کے کپڑے
ٹھیک ہے ۔۔ یہ مونچھیں بھی لگا لیتا ہوں
مجھے پستولیں جانچنے کا حکم ملا ہے۔ ایک کھو گئی ہے
اچھا !
خبردار ! ہم ڈاکہ ڈالنے آئے ہیں !!
گشتی فوج ۔۔ ڈاکوؤں کے ساتھ ؟!
زیادہ بکواس کی تو تمہاری ہی پستولوں سے ٹھنڈا کر ڈالوں گا
واہ ! یہاں تو قارون کا خزانہ ہے
منیجر
جلدی کرو ۔۔۔ ٹیلیفون تار کاٹ دو اور سب کو باندھ کر منہ میں کپڑا بھی ٹھونس دینا
کام ختم ! چلو نکلیں
واہ ! بہت آسان رہا
غرغر ۔۔ غ ۔۔ غ
جان کی امان چاہتے ہو تو پھر چوں بھی مت کرنا
ترکیب تو ایسی شاندار رہی کہ بس ! ارے ۔۔ یہ تو ابھی تک بےہوش ہی ہے !
اچھا ہے۔ اس کی وردی اب اسے واپس پہنا دو

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں