شہ زور نقاب پوش - پراسرار بنک ڈکیتی - قسط:3 - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-06-22

شہ زور نقاب پوش - پراسرار بنک ڈکیتی - قسط:3

اب تک کی کہانی :
'پراسرار بنک ڈکیتی' نامی اس کہانی کی دوسری قسط میں آپ نے پڑھا تھا کہ چند ڈاکوؤں نے کس طرح شراب پلا کر گشتی فوج کے سپاہی جمی کا اغوا کیا اور اسی کے لباس میں بھیس بدل کر بنک میں ڈاکہ ڈالا۔ پھر ڈاکے کے بعد وہ جمی کو اکیلا ہی چھوڑ گئے ۔۔۔ اب آپ آگے پڑھئے ۔۔۔
شہ زور نقاب پوش

شہ زور نقاب پوش
Lee Falk

Go to Episode#
(1)
(2)
(3)

ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
میں نقلی مونچھیں اسی کی جیب میں ڈال دیتا ہوں۔ مزید پریشان رہے گا!
اب نکل چلیں ۔۔ جلدی !
آہ ۔۔۔ میں کہاں ہوں ؟ کیا ہوا ہے مجھے؟ سر کیوں چکرا رہا ہے ۔۔۔
آہ ۔۔ حالت تباہ ہو رہی ہے ۔۔۔ سر تو بری طرح چکرا رہا ہے ۔۔۔
کیا ہوا تھا آخر؟ کیا میں نے زیادہ شراب پی لی تھی؟ دن بھی نکل آیا ہے ۔۔ مطلب کہ میں رات بھر بےہوش رہا ۔۔ کچھ یاد بھی نہیں آتا ۔۔ واپس چھاؤنی چلنا چاہیے
مجھے تو لوٹا بھی نہیں گیا ہے ۔۔ بٹوا موجود ہے ۔۔ اور گھڑی بھی !
روزنامہ خبریں
بنک لوٹنے میں گشتی فوج کا سپاہی بھی شامل ۔۔
ٹن ن ن ن ن ن ن ن
کیا بات ہے آخر؟
پتا نہیں ! سب کو فوراً پیش ہو جانے کا پیغام ہے یہ !
ارے ۔۔ کیا ہوا ؟
فوراً چلنا ہے جمی ، بندوق اٹھاؤ اور بھاگو ! مزید کچھ وہیں معلوم ہوگا !
کل بنک میں ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔ اور ایک ڈاکو گشتی فوج کے سپاہی کی وردی میں رہا تھا ۔۔۔
چار صدیوں سے جنگل اور شہر میں اس گشتی فوج کی ساکھ قائم رہی ہے۔ لیکن اب ۔۔۔
ہماری نیک نامی مٹی میں مل جائے گی۔ اب سب ایک ایک کر کے مجھے بتائیں کہ کل شام 3 تا 6 بجے کے دوران وہ کہاں رہے؟
اوہ ۔۔ مجھے تو کچھ یاد ہی نہیں! اور یہ تو میں کہہ ہی نہیں سکتا کہ وہاں گیا تھا جہاں ہم سپاہیوں کا جانا ممنوع ہے ۔۔۔
میں نے انجان لوگوں کے ساتھ وہاں شراب پی ۔۔۔۔
میں پھاٹک پر تعینات تھا سر !
ہاں ٹھیک ۔۔ اور تم ؟
جی سر ۔۔۔ جناب (غڑپ) ۔۔ مجھے بالکل یاد نہیں ۔۔ کہ میں کہاں تھا؟
تمہیں یاد نہیں کہ تم کہاں تھے یا پھر بتانا نہیں چاہتے ؟
جی نہیں سر ۔۔۔ مجھے سچ مچ یاد نہیں !
کوئی نہ کوئی چکر ہوگا !
بےوقوف کو بات بنانا بھی نہیں آتا ۔۔
کرنل صاحب ! مجھے پتا چلا ہے کہ وردی والے ڈاکو کی مونچھیں بھی تھیں ۔۔
ہمارے فوجی تو مونچھ رکھ ہی نہیں سکتے۔ یعنی ڈاکوؤں نے بھیس بدلا تھا۔ سپاہیوں کو میں بخش دیتا ہوں اب !
خیر ہوئی !
جمی ! کل کی بات ۔۔ گھبراؤ مت ۔۔ پی لو سگریٹ ۔۔ میں تمہیں جھوٹا نہیں سمجھتا ۔۔
جی جناب !
ہائیں ۔۔ یہ میری جیب میں کیا ہے ؟
معلوم ہوتا ہے نقلی مونچھیں ہیں !
جمی ! یہ نقلی مونچھیں تمہاری ہی جیب سے نکلی ہیں ناں؟
جی سر (غڑپ) آپ ہی کے سامنے تو نکلی ہیں
کرنل میکس سرحدی گشتی فوج
جمی کی جیب سے نقلی مونچھیں نکلی ہیں
کیا کہا ؟ اس کی جیب سے ؟ کیا اس نے بنک لوٹا پھر؟
جمی ، سچ بتانا یہ مونچھیں تمہیں کہاں ملیں؟
مجھے تو بالکل نہیں پتا سر ، جیب میں ہونے کا بھی کوئی علم نہیں تھا
یہ چپکنے والی مونچھیں ہیں ، ذرا لگا کر بتانا
جی سر (غڑپ) ۔۔
گشتی فوج سے پیغام ملا ہے کہ ڈاکو پکڑا گیا ہے۔ اس کی شناخت کے لیے جانا ہے
کیا یہی ہے بنک لوٹنے والوں کا سردار؟
جی ہاں سر ، بالکل یہی !

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں