پنکی - اپنا ہی سمجھو - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-06-21

پنکی - اپنا ہی سمجھو

"اپنا ہی سمجھو" اردو تہذیب کا ایسا محاورہ ہے جسے اس وقت مروتاً استعمال کیا جاتا ہے جب اپنی کوئی چیز کسی دوسرے کو استعمال کرنے کی اجازت دینا ہو۔ مگر اس کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ دوسرا فرد اس چیز کو جیسا چاہے استعمال کرے ۔۔۔ جیسا کہ پنکی نے اس کہانی میں اس محاورے کا غلط مطلب لیا ہے ۔۔۔ آپ بھی پڑھ کے دیکھیے ۔۔۔
(01)
(02)

ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
سلام ، اچھن !
ہاں پنکی ، کہو
آج اتفاق سے ہمارا ٹی۔وی خراب ہو گیا ہے جبکہ تھوڑی دیر بعد ایک عمدہ کارٹونی سیرئیل شروع ہونے والا ہے
ہاں مجھے بھی پتا ہے۔ ہمارے ٹی۔وی کو بھی تم اپنا ہی سمجھو پنکی
ٹھیک ہے ، میں ابھی تمہارے پاس پہنچ رہی ہوں!
کزن سسٹر ، آ گئیں تم ، بیٹھو آرام سے
گرمی بہت ہے میں تمہارے لیے کوئی ٹھنڈا مشروب لاتا ہوں
رہنے دو بھائی ، کیوں تکلف کرتے ہو
ارےےے ، کہاں گئی پنکی ؟
پنکی ! یہ کیا ؟؟
اچھن ! تم ہی نے تو کہا تھا کہ ٹی۔وی کو اپنا ہی سمجھو، اسلیے گھر لے جا رہی ہوں۔ سیرئیل دیکھنے کے بعد واپس کر دوں گی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں