ٹام اور جیری - تفریح اور شرارت - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-06-08

ٹام اور جیری - تفریح اور شرارت

ٹام اور جیری سخت گرمی سے پریشان ہو کر ساحل سمندر پر تفریح کی خاطر چل پڑے۔ ٹام وہاں پر بھی جیری کو پریشان کرنے سے باز نہیں آیا۔ مگر قسمت نے ہمیشہ کی طرح جیری ہی کا ساتھ دیا ہے ۔۔۔ ذرا آپ خود بھی پڑھ کے دیکھئے ۔۔۔
(1)
(2)

ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
ہاہاہا ۔۔ مجھے روک سکو تو روک لو
افف ۔۔ بدتمیز بچے
میرے قلعے پر بیٹھ جاؤ جیری ، اس طرح تمہارے چہرے پر ریت نہیں اڑے گی
اوہ بہت خوب۔ شکریہ ٹام
ہی ہی۔ میری اس مہربانی میں بھی میری شرارت پوشیدہ ہے ۔۔ ہی ہی ہی
ززززز
جیسا کہ میں نے سوچا ۔۔ سمندر کی موجیں آ گئیں ۔۔۔ ہی ہی ہی
بچاؤ بچاؤ ۔۔ خدا کے لیے کوئی مجھے بچائے
خداحافظ جیری۔ میں تو ذرا مصروف ہوں ۔۔ ٹاٹا بائے بائے
بچاؤ کی آخری صورت تو بس یہی پرندہ نظر آتا ہے ۔۔
ہیلو ! پلیز مجھے بچاؤ
بہت شکریہ دوست۔ آپ نے میری جان بچائی
شکر ہے اب دوبارہ ساحل پر پہنچ گیا۔ شکریہ دوست!
آرام سے اترنا، خدا حافظ
یہ ؟ یہ کیا؟؟
واہ واہ ! کریم میں مزیدار چوہا ! اب آئے گا آئس کریم کا لطف !
اففف !
اےےے ۔۔ آؤ ادھر
بالکل نہیں ! پکڑو تو جانوں
میں تو پکنک منانے والے ان لوگوں کے درمیان چھپ جاؤں گا
کدھر گیا وہ چوہے کا بچہ ؟ ضرور کسی آئس کریم میں چھپ گیا
ذرا دو اپنا آئس کریم ، میں دیکھوں گا
اے بلے ! وہ میرا آئس کریم ہے ، تمہاری یہ ہمت ؟
اررر ۔۔ جناب وہ غلطی ہو گئی ۔۔ معاففف ۔۔
ڈھشوں !
ہماری طرح آسمان میں سفر کرنا مشکل ہے۔ سیدھا سمندر میں گرو گے اس طرح کی اڑان پر !

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں