گھسیٹا - سستا سودا - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-07-16

گھسیٹا - سستا سودا

یہ اس دفعہ کا قصہ ہے جب گھسیٹا جی ایک ایسے آدمی کے پاس ملازم تھے جو حد سے زیادہ کنجوس تھا۔ اس نے کہہ رکھا تھا کہ جو بھی خریداری ہو وہ سستے سے سستے دام میں کی جائے ۔۔ اب گھسیٹا نے مالک کے فرمان پر کیسے عمل کیا ۔۔۔ یہ آپ خود پڑھ کے دیکھئے ۔۔۔

ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
گھسیٹا! ایک بات یاد رکھو کہ سودا ہمیشہ اس دکان سے خریدنا جہاں سب سے سستا ملتا ہو
ٹھیک ہے مالک!
ایک دن ۔۔
گھسیٹا ، بازار سے کچھ سبزیاں لے آؤ !
ٹھیک ہے مالک!
بعد میں ۔۔
گھسیٹا، اتنی دیر کیوں ہوئی؟
مالک ، میں سبزیوں کے مرکزی بازار کو گیا تھا تاکہ سستی خریداری ہو اسی لیے اتنی دیر ہوئی
اوہو ! لیکن یہ تو کافی دور ہے، بہت پیدل چلنا پڑا ہوگا اور کافی تھک گئے ہونگے تم
نہیں مالک ، میں نہیں تھکا
۔۔۔ کیونکہ میں نے آمد و رفت کے لیے ٹکسی استعمال کی تھی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں