جانی - حد سے باہر - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-07-15

جانی - حد سے باہر

جانی کا کارنامہ ! اسے فون پر برستے دیکھ ، اس کے دیگر ہم جماعت سمجھے کہ وہ حسب روایت بےوجہ مقابل پر اپنا غصہ اتار رہا ہے ۔۔۔ مگر ۔۔۔ حقیقت کیا تھی؟ آپ خود پڑھ کے دیکھئے ۔۔۔

ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
کیا؟ کیا؟ کیا؟
کیا؟ کیا؟
کیا؟
یہ بےتکی بات ہے، برداشت سے باہر ، حد سے باہر! بات کرنا ہی بیکار ہے تم سے! خدا حافظ!
جانی ، کون؟
وہی اپنی بیوقوف ہم جماعت! کبھی کبھی تو اسے سمجھنا نہایت مشکل ہو جاتا ہے! حد ہوتی ہے آخر !
غرررر!
تم پھر حد سے باہر نکل گئے ہو! یہ تمہاری اپنی غلطی ہے جو تم لڑکیوں کو سمجھ سے عاری سمجھتے ہو!
سوچو! خوب سوچو! ہو سکتا ہے تمہاری غلطی ہو! ہو سکتا ہے تم سننا نہیں چاہتے ہو! ہو سکتا ہے تم بےحس ہو!
سامنے والی لڑکی پر برسنے کے بجائے صبر کا مظاہرہ کیا کرو!
اب بتاؤ کہ آخر اس نے کہا کیا کہ تمہیں سمجھنا مشکل ہو گیا؟
سب کچھ ! اور نہیں تو کیا؟
اس کا موبائل نیٹ ورک کی حد سے باہر تھا!!

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں