جادوگر سرکار - موت کے پیغامبر - قسط:5 - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-07-25

جادوگر سرکار - موت کے پیغامبر - قسط:5

اب تک کی کہانی :
'موت کے پیغامبر' نامی اس کہانی کی چوتھی قسط میں آپ نے پڑھا کہ کس طرح لوتھر اور سرکار نے 8 کے ایک کارندے کو پکڑا اور اس کے ذریعے 8 کے ایک مقامی اڈے کا پتا لگایا، مگر جب وہ پولیس چیف کے ساتھ وہاں پہنچے تو 8 نے اپنا وہ اڈا تباہ کر دیا تھا اور پھر جیل میں بھی اس کارندے کا قتل کرا دیا گیا ۔۔۔ اب آپ آگے پڑھئے ۔۔۔۔

جادوگر سرکار

جادوگر سرکار
Lee Falk

Go to Episode#
(1)
(2)
(3)
(4)

ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
یہ جیل میں مارا گیا ! آخر مارا کس نے؟
کسی نے دیکھا ہی نہیں جو بتا سکے!
کام تو 8 کا ہی لگتا ہے ۔۔ بڑی دور دور تک پہنچ ہے ان کی
اب کیا کرنا چاہیے؟ کوئی سراغ باقی نہیں رہا ۔۔
کوئی بات نہیں چیف ۔۔ ہم نیا سراغ ڈھونڈ لیں گے!
نیا سراغ؟ مگر کیسے؟
جو بھی سراغ ملے تھے ، وہ سب انہوں نے تباہ کر دئے! اب کیسے انہیں ڈھونڈ پاؤ گے سرکار؟
ہم ان کے ایجنٹ سے بہت کچھ معلوم کر چکے ہیں لہذا اب وہ میرے اور لوتھر کے پیچھے پڑیں گے!
وہ کس لیے؟
8 کی تلاش اگر پولیس کرے گی ۔۔ تو کیا اس کے لیے آپ کے پاس کوئی ثبوت ہے؟
نہیں ۔۔ بلکہ اس بات کا بھی کوئی ثبوت نہیں کہ سچ مچ ان کا کوئی وجود ہے!
8 کا سربراہ یہ بات جانتا ہے اور یہ بھی کہ میں اور لوتھر اس کے گروہ کے مسلسل تعاقب میں ہیں ۔۔ لہذا وہ ہمیں روکنے کی فکر میں ہوگا ۔۔
8 کے حکمران ۔۔
16/ج ایجنٹ جیل میں ختم کر دیا گیا ، 12/ب شاخ کو آگ لگا دی گئی!
کیوں ؟
پولیس کے آنے سے قبل اہم دستاویزات اور دولت کو کسی اور جگہ منتقل کرنے کا بالکل وقت نہیں تھا!
چالیس کروڑ کا نقصان ہوا ہے ۔۔
سرکار اور لوتھر کے سبب ! ناگ راج حکم دیجیے کہ اب ہمیں کیا کرنا ہوگا؟
کھٹک
کھٹک
جادوگر سرکار اور لوتھر کا خاتمہ !!
ژناڈو
یہاں سے اس دیوار کو پھلانگیں گے
ٹھیک ہے !
ژناڈو میں ۔۔۔
مجھے بازار جانا ہے ۔۔
نہیں! سرکار نے آپ کو یہیں رہنے کہا ہے
فضول بات ۔۔ اب تک کچھ ہوا ہی نہیں ۔۔ سرکار تو خواہ مخواہ فکر کرتے ہیں
راستہ صاف ہے ۔۔ نکل چلو
جادوگر سرکار کی قیامگاہ ژناڈو میں ۔۔
اففف
بات کیا ہے؟
نیچے آ جاؤ ۔۔ افف
اووفف!
نادرہ ، مجھے بازار جانا ضروری ہے
نہیں کوئرالہ ۔۔ سرکار اور لوتھر کی واپسی تک انتظار کر لو ۔۔ اوہ ، یہ کیا؟
ٹن ن ن
کیا بات ہے؟
کوئی دیوار پھلانگنے کی کوشش کر رہا ہے ۔۔
ژناڈو میں ۔۔
کیا کہا اس نے؟
کوئی دیوار پھلانگنا چاہتا ہے ۔۔ یہ متنبہ کرنے والی گھنٹی ہے
دیکھو ۔۔ اسکرین پر ۔۔
ژناڈو کے ایک خفیہ اطلاعاتی کمرے میں ۔۔
یہ کیا ؟
دو آدمی دیوار پھلانگنے کی کوشش میں ہیں ۔۔
بجلی کے جھٹکے سے کہیں یہ مر تو نہیں جائیں گے؟
نہیں ! بجلی کا جھٹکا اتنا تیز نہیں ہے ، بس صرف اتنا کہ یہ دیوار سے چپکے رہیں گے
یہ ہیں کون ؟
افف ! اوہ !
آآآہ ہ ہ!
ژناڈو کے خفیہ اطلاعاتی کمرے میں ۔۔
میں دونوں کو پکڑ لاتا ہوں ۔۔ نہیں ، اب ضرورت نہیں رہی
مہمان تشریف لائے ہیں!
اوہ ! اوہ !
جادوگر سرکار نے بجلی بند کر دی۔۔
8 ؟
اوہ ہ ہ
بس یہی دو؟ کوئی اور نہیں؟
بلاشبہ 8 کے ہیں ۔۔ یہ دیکھو
ہم پر ہاتھ ڈالنے میں ذرا بھی تاخیر نہیں کی ہے
اوہ ۔۔
8 کسی کو کام پر بھیجتے ہیں تو ان پر نظر رکھنے والے بھی پیچھے ہوتے ہیں!
فوراً نیچے!
8 کسی کی بھول معاف نہیں کرتے!
وہ واپس آ رہے ہیں ۔۔
8 کے کارندوں کی موٹر واپس پلٹ کر آ رہی تھی کہ لوتھر نے گولی چلا دی ۔۔
اسکری ی ی چ
آآہ ہ ہ
خس کم جہاں پاک ۔۔
تلوار کے سہارے جینے والے تلوار سے ہی مرتے ہیں۔۔۔
یہ دونوں مشین گن کی گولیوں سے زخمی تو ہوئے مگر بچ گئے ہیں
8 کو اس بات کا پتا نہیں ہوگا اور یہ ہمارے لیے بہترین موقع ہے ان تک پہنچنے کے لیے ۔۔
ان دونوں کی مرہم پٹی کروا دیں گے ۔۔ پھر یہ ہمیں 8 کے حکمران تک پہنچائیں گے
معمولی زخم ہیں ۔۔ جلد ٹھیک ہو جائیں گے ۔۔ مگر یہ ہیں کون؟
غنڈے !
مجھے ان کے متعلق پولیس کو خبر دینا ہوگی
تو پھر سیدھے پولیس چیف کو خبر کیجیے
8 نے تمہیں اور ہمیں مارنے کی کوشش کی، انہیں تلاش کرنے اور نیست و نابود کرنے میں ہماری مدد کرو
تلاش کرنے؟ تباہ کرنے؟ پاگل ہوئے ہو؟ 8 سب جگہ ہے ۔۔ اور کہیں نہیں!
زبان بند رکھو بیوقوف!
تو پھر تم لوگ 8 کے حکمران کا پتا لگانے میں ہماری کوئی مدد نہیں کرو گے؟
یا بتانا نہیں چاہتے؟ ویسے مجھے اگلوانے کا فن آتا ہے۔۔
www.urdukidzcartoon.com - Urdu Kidz Cartoon comics website, educating urdu speaking kids / youngsters thru cartoon / comics strips and stories dubbed in urdu language.
Story-Subject : Messengers of death (Maut ke paighamber) : Episode-5
Character : Mandrake (Jadugar Sarkar)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں