پنکی - ضخیم کتاب - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-07-22

پنکی - ضخیم کتاب

پچھلے دنوں گرمی کی چھٹیوں میں پنکی بی بی پریشان تھیں کہ اس قدر فارغ اوقات کا کیا کیا جائے؟ ان کی ممی نے کہانیوں کی کتاب دلوائی جسے انہوں نے ایک ہی گھنٹے میں ختم کر لیا۔ پھر اس کتاب کو اپنے کسی کزن کی کتاب سے تبادلہ کرنے کے لیے وہ چل پڑیں ۔۔۔ پھر کیا ہوا؟ آپ خود پڑھ کے دیکھئے ۔۔۔
(01)
(02)
(03)
(04)

ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
پنکی ! یہاں کیوں اتنی گم صم بیٹھی ہیں آپ؟
ممی ! آپ ہی بتائیے کہ پھر میں کیا کروں؟
امتحانات تو ختم ہو گئے ، اب گرمی کی دو مہینے طویل چھٹیاں ہیں ۔۔ بس ابھی سے بور ہو رہی ہوں میں ۔۔
یہ دیکھو ۔۔ بازار سے آپ کے لیے میں نے کہانیوں کی یہ کتاب لائی ہے ۔۔
واہ واہ ! بےحد دلچسپ کہانیاں ہیں ۔ لگتا ہے اب چھٹیاں آرام سے بیتیں گی
'راجکمار اور ظالم ڈاکو' کی کہانی کے بعد 'دوڑتا جنگل' والی کہانی پڑھوں گی ۔۔
ممی ! یہ کتاب تو ایک گھنٹہ میں ختم ہو گئی ۔۔ اب مجھے کیا کرنا چاہیے؟
بیٹی ! آپ ایسا کریں کہ اس کتاب کو اپنی کسی کزن کی کتاب سے بدل لیں ۔۔
واہ بہت اچھا مشورہ ہے۔ اس طرح مزید پیسے خرچ کیے بغیر میں نئی کہانیاں پڑھ سکوں گی
پنکی ! کہاں جا رہی ہو؟
اکبر ! میں اپنے کزن اچھن سے کہانیوں کی کتاب کا تبادلہ کرنے جا رہی ہوں
تو تم اسے میری اس کتاب سے کیوں بدل نہیں لیتیں؟
تمہاری کتاب تو میری کتاب سے بہت چھوٹی لگ رہی ۔۔
تمہاری اس چھوٹی سی کتاب میں کم کہانیاں ہوں گی۔ سوری! یہ تبادلہ مجھے منظور نہیں ۔۔
پنکی ! کتاب پکڑے آپ کہاں جا رہی ہیں آخر؟
رجو باجی ! میں اپنے کزن سے کہانیوں کی کتاب کا تبادلہ کرنے نکلی ہوں ۔۔
تو بھئی ! آپ اسے میری کتاب سے بدل لینا۔ اس کتاب میں تو ڈھیروں کہانیاں ہیں
باجی ! آپ کو اپنی کتاب پڑھنے میں کتنا وقت لگا تھا؟
اوہ ہو ۔ بھئی آپ اس کتاب سے پورے ایک ہفتہ تک لطف اٹھا سکتی ہیں !
بس ایک ہی ہفتہ؟ پھر اس کے بعد میں کیا کروں گی؟
نہیں باجی ، سوری ! مجھے تو مزید ضخیم کتاب چاہیے ۔۔
پنکی ! کیا خیال ہے ہم اپنی اپنی کتاب کا تبادلہ کر لیں؟
گبدو ! آپ کی کتاب میں کتنے دنوں تک پڑھنے کے لیے مواد ہے؟
تم اس کتاب کو دو مہینے سے پہلے تو بالکل ختم نہیں کر سکتیں ۔۔
افف ۔۔ تو پھر ٹھیک ہے ۔۔ چلیں ہم اپنی اپنی کتاب کا تبادلہ کر لیں
اب ہم دو ماہ بعد اسی مقام پر ملیں گے ، ٹھیک ہے ناں؟
ٹھیک ہے ، خدا حافظ
ہائیں ؟؟؟ حساب کی نصابی کتاب ؟؟!!!
www.urdukidzcartoon.com - Urdu Kidz Cartoon comics website, educating urdu speaking kids / youngsters thru cartoon / comics strips and stories dubbed in urdu language.
Story-Subject : Bulky Book (Zakheem Kitaab)
Character : Pinki

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں