چاچا چودھری
پران - Pran
(02)
(03)
(04)
(05)
شہر میں آجکل کافی بم دھماکے ہونے لگے ہیں ۔۔
کہیں یہ کسی دہشت گرد گروہ کی سازش تو نہیں؟
چاچا جی! شہر میں تقریباً ہر روز بم دھماکے ہو رہے ہیں۔ انسانی جانوں کا متواتر نقصان ہو رہا ہے۔ بم کے ٹکڑوں کی تفصیلی جانچ سے ہمیں علم ہوا ہے کہ وہ کسی غیر ملک سے تیار ہوئے ہیں
ایسا لگتا ہے کہ کوئی نہایت ہوشیاری سے بھیڑ والے علاقے میں بم رکھ کر غائب ہو جاتا ہے
بہت ممکن ہے کہ حکومت کو بدنام کرنے کی یہ کوئی غیرملکی سازش ہو!
پولیس تفتیش کے دوران ایک آدمی کی گرفتاری عمل میں آئی ہے لیکن زبان کھلوانے کے سارے نرم اور سخت گر آزمانے کے بعد بھی اس نے کچھ نہیں بتایا
انسپکٹر! مجھے اس آدمی سے ملوا دیجیے
یہ رہا وہ آدمی۔ سخت ضدی مزاج ۔۔
پولیس نے تمہیں غلطی سے گرفتار کر لیا تھا۔ جاؤ اب تم آزاد ہو ۔۔
چاچا جی! یہ کیا غضب کر دیا آپ نے؟ بڑی مشکل سے یہ ایک سراغ ہاتھ آیا تھا ، آپ نے اسے بھی ختم کر دیا!
یہ ایک مہرہ ہے۔ اور اس کٹھ پتلی کو جو سرغنہ نچا رہا ہے ، ہمیں اس کو پکڑنا ہے
کہتے ہیں کہ چاچا چودھری کا دماغ کمپیوٹر سے زیادہ تیز رفتار ہے!
جیرالڈ کو جب پتا چلے گا کہ میں نے اس کا مشن پورا کر دیا تو وہ یقیناً بہت خوش ہوگا
جیرالڈ! میں نے تمہاری ہدایت پر بم بلاسٹ کے ذریعے اس بلڈنگ کا تیا پانچہ کر ڈالا ۔۔
ہاں کانو! مجھے یہ بھی خبر ملی تھی کہ مقامی پولیس نے تمہیں گرفتار کر لیا ہے؟
درست خبر تھی۔ مگر ایک لال پگڑی والے نے ابھی ابھی مجھے رہا کر ڈالا ہے
احمق کی دُم! وہ تمہارا تعاقب کرتے ہوئے اس اڈے پر پہنچ جائیں گے ۔۔۔
۔۔۔ کانو! غلطی کی تم نے۔ اب تک یہ ہمارے لیے محفوظ جگہ تھی مگر اب نہیں رہی۔ وہ تمہارے تعاقب میں یہاں بس آتے ہی ہوں گے ، ہمیں فوراً یہاں سے بھاگ نکلنا ہوگا
میرا اندیشہ درست نکلا۔ وہ لوگ آ پہنچے ۔۔۔ فائر کرو! مار ڈالو انہیں !!
راٹ ٹیٹ راٹ ٹیٹ ۔۔۔!!
ٹررررر راٹ ٹاٹ
دھڑاک
مجھے بخش دو! جتنی دھن دولت چاہے مجھ سے لے لو!
دولت نہیں ، مجھے تو تم چاہیے!
انسپکٹر ! یہ لیجیے گروہ کا سرغنہ اور اس کا مہرہ! دونوں کو گرفتار کر لیں!
zabrdast.good job
جواب دیںحذف کریں