ملا نصرالدین - زبان کا اعتبار - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-08-12

ملا نصرالدین - زبان کا اعتبار

ملا نصرالدین کا کہنا ہے کہ آدمی کی زبان کا اعتبار کیا جانا چاہیے۔ لیکن صورتحال کچھ یوں پیش آئی کہ ملا جی کو خود ان کے گدھے نے ہی غلط ثابت کر دیا ۔۔ لیکن ملا نصرالدین بھلا ایک جانور کو اپنی دانشمندی پر کیسے غالب آنے دیتے؟ آپ بھی ذرا ملا نصرالدین کا جواب پڑھ کے دیکھئے ۔۔۔
ملا نصرالدین

ملا نصرالدین
Ram Waeerkar


ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
ایک دن ملا نصرالدین اپنے گھر کے سامنے بیٹھے صبح کی ٹھنڈی ہوا کا لطف اٹھا رہے تھے
سبحان اللہ ! کیا سہانا موسم ہے ۔۔
دھت ! تنگ کرنے والا یہ پڑوسی صبح صبح کیوں یہاں ٹپک پڑا؟
یہ تو وبال جاں ہے۔ ہمیشہ میری چیزیں مانگ لے جاتا ہے
ملا نصرالدین! مجھے اس وقت تمہارے گدھے کی سخت ضرورت ہے۔ برائے مہربانی عنایت کیجیے
معافی چاہتا ہوں جناب
۔۔ لیکن میں نے اسے اس دوست کو دیا ہوا ہے جو شہر کے دوسرے کنارے پر رہتا ہے
مگر اچانک ۔۔۔
ڈھینچوں ڈھینچوں
اس قدر جھوٹ! پھر گھر کے دالان سے تمہارے گدھے کی آواز کیسے آئی؟
سنئے جناب! آپ کس کی زبان کا اعتبار کرتے ہیں؟ آدمی کی یا جانور کی؟
اوہ ۔۔۔
www.urdukidzcartoon.com - Urdu Kidz Cartoon comics website, educating urdu speaking kids / youngsters thru cartoon / comics strips and stories dubbed in urdu language.
Story-Subject : To confide in man or animal (Zuban ka aitebaar)
Character : Mulla Nasruddin (Hodja)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں