(1)
(2)
(3)
(4)
یہ کوئی صندوق لگتا ہے ، اگر میں ابھی اسے حاصل کر لوں تو پھر پیلو کو بھی اس صندوق کی چیز میں حصہ دار بنانا ہوگا۔ بہتر ہے کہ میں تھوڑا انتظار کر لوں ۔۔
چلو دوست ، اب رخصت ہو جائیں۔ میں گھر جا کر آرام کروں گی
ہم نے تو بمشکل کوئی ایک گھنٹہ سیر کی ہوگی
لیکن میری طبیعت اس وقت کچھ ناساز ہے
کیا تم جانتی ہو کہ آج میری سالگرہ ہے؟
بہت بہت مبارک ہو دوست ، تم سلامت رہو ہزار برس
لیکن اس خوشی کے موقع پر کوئی تحفہ نہیں دو گی کیا؟
میں غریب کیا تحفہ دے سکوں گی دوست؟ دو دن سے کھانا ہی نصیب نہیں ہوا مجھے ۔۔ معافی چاہوں گی
ٹھیک ہے! کوئی بات نہیں!
تھوڑی دیر بعد دونوں ایک دوسرے سے رخصت ہو گئے
بندر کپل ، چمیلی کو دوبارہ جھاڑی کی طرف دوڑتے دیکھ رہا تھا
اس نے ضرور وہاں کچھ چھپایا ہوگا ، مجھے اس پر نظر رکھنی چاہیے
کپل ایک درخت سے دوسرے درخت پر چھلانگیں لگاتے ہوئے چمیلی کا تعاقب کرنے لگا
چمیلی تیزی سے اس صندوق کے پاس پہنچی۔ صندوق میں رکھی چیز کو جاننے کا اسے تجسس تھا اور اسی طرح کپل کو بھی
۔۔۔ اور بےصبری سے اسے کھولنے لگی ۔۔
جیسے ہی صندوق پوری طرح کھلا ، ویسے ہی کسی چیز کے ذریعے چمیلی کے چہرے پر پوری قوت سے ایک مکہ پڑا
چمیلی مُکے کی قوت کو برداشت نہ کرتے ہوئے زمین پر گر پڑی۔ صندوق میں دراصل مکہ بازی والا ایک دستانہ اسپرنگ سے جڑا ہوا تھا
تھوڑی دیر بعد چمیلی کے ہوش و حواس ٹھکانے لگے تب اس نے قریب ہی چند خرگوشوں کو کھیلتے دیکھا
خرگوشوں نے چمیلی کو اپنے پاس دوڑ کر آتے دیکھا تو وہ بھی بھاگ نکلے
خرگوشوں نے ایک چھوٹا سا سوراخ دیکھا اور ۔۔
۔۔ اس میں جا گھسے
چمیلی نے سوراخ کے پاس ڈیرا ڈال دیا اور صبر سے انتظار کرنے لگی
وہ کچھ نہ کچھ دیر بعد باہر ضرور نکلیں گے ۔۔ مجھے انتظار کرنا ہوگا
جگہ بہت کم تھی اور خرگوش کافی ۔۔ لہذا سبھی کا دم گھٹنے لگا
مجھے کسی طرح باہر تازہ ہوا میں نکلنا ہوگا
کپل نے صورتحال کی سنگینی کو محسوس کر لیا۔ پھر اس نے اپنی کرشماتی دُم کو لمبی کرنا شروع کیا
اپنی دُم سے اس نے صندوق کو باندھا اور اسے پیلو شیر کے پاس کھینچ لے گیا
پھر اس نے اپنی دُم واپس کھینچ لی اور نچلی شاخ پر آ کر پیلو کو مخاطب کیا
سلام پیلو! سالگرہ پر میری طرف سے نیک تمنائیں ۔۔
لیکن تمہیں کیسے پتا چلا کہ آج میری سالگرہ ہے؟
چمیلی نے بتایا تھا اور ابھی اس نے ایک تحفہ آپ کو بھیجا ہے ۔۔
لیکن جیسے ہی اس نے صندوق کھولا ۔۔
اوووو
کچھ دیر بعد جب پیلو کے ہوش و حواس درست ہوئے ۔۔
یہ سالگرہ کا تحفہ ہے؟ ٹھیک ہے، مجھے بھی اس کا شکریہ ادا کرنا چاہیے
پیلو چمیلی کو ڈھونڈتے ہوئے بالآخر اس کے پاس جا پہنچا
پھر اس نے ایک زوردار مکہ چمیلی کے منہ پر جڑ دیا ۔۔ چمیلی چکرا کر رہ گئی ۔۔۔
۔۔ اور یہ رہا تمہارے تحفے کا شکریہ!
پھر وہ گر پڑی
ای ی ی
میں نے سوچا تک نہیں تھا کہ سالگرہ تحفے کے اس معاملے پر پیلو اس قدر طیش میں آ جائے گا۔۔
مزید مار کے خوف سے چمیلی بھاگ نکلی اور پیلو نے اس کے پیچھے دوڑ لگائی ۔۔
تمام خرگوش ایک ایک کر کے سوراخ سے باہر نکلے
چلو اب تم سب بحفاظت اپنے گھر جا سکتے ہو
بہت بہت شکریہ کپل ، تم نے ہم سب کی جان بچائی!
کل سے باقی تصویریں کیوں نہیں آ رہیں؟
جواب دیںحذف کریںMuhammad Shakir Aziz بھائی ، یاددہانی کا شکریہ
جواب دیںحذف کریںلگائی جائیں گی تو دکھائی بھی دیں گی ناں :)
بعض نجی مسائل کے سبب بروقت کام نہ ہو سکا۔ ابھی کچھ دیر میں لگا دی جائیں گی انشاءاللہ