بہادر - شاہراہ کے لٹیرے - قسط:7 - Urdu Kidz Cartoon | Education website | Cartoon Comics stories in Urdu | www.urdukidzcartoon.com

2012-09-23

بہادر - شاہراہ کے لٹیرے - قسط:7

اس ویب سائیٹ پر "بہادر" کی دوسری دلچسپ کہانی بعنوان "شاہراہ کے لٹیرے" آج کی اس ساتویں اور آخری قسط کے ذریعے اپنے اختتام کو پہنچے گی۔
ہماری کوشش ہے کہ تمام قسطوں کی ایک علیحدہ پی۔ڈی۔ایف [pdf] فائل بنا کر جلد سے جلد پرستارانِ "بہادر" کی خدمت میں پیش کی جائے۔ بس تھوڑا سا مزید انتظار فرما لیں۔
اور ہاں ۔۔۔ بہادر کی آنے والی تیسری کہانی کی ایک جھلک بھی آپ اسی قسط میں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

اب تک کی کہانی :
'شاہراہ کے لٹیرے' نامی اس کہانی کی چھٹی قسط میں آپ نے پڑھا کہ دارا کے گروہ سے جنگل کے بیچ بہادر کی کس طرح دلیرانہ مڈبھیڑ ہوئی اور اس نے سب کو ناکوں چنے چبوائے ۔۔ آخر میں دارا نے اپنے اہم ساتھی جگا کو بہادر کے مقابلے کے لیے روانہ کیا ۔۔۔ اب آپ آگے پڑھئے ۔۔۔
Go to Episode#

(1)
(2)
(3)

بہادر کی آنے والی اگلی کہانی کی ایک جھلک


ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
۔۔۔ جگا کو شاید پتا نہیں تھا کہ بہادر اس کے مقابلے میں کہیں زیادہ پھرتیلا اور طاقت ور ہے!
بہادر کے پہلے ہی وار پر جگا چکرا کر رہ گیا ۔۔
ڈھشوں
۔۔ اور زمین پر لڑھک گیا!
اب کبھی بڑبولا پن دکھا نہیں سکو گے تم !
تب تک بہادر کی کتیا کرشمہ بھی اس مقام پر پہنچ گئی ۔۔
بہادر نے کرشمہ کو دیکھا مگر کرشمہ تو بہادر کے پیچھے چھپے دشمنوں کو تاک رہی تھی ۔۔
بہت ہوشیاری دکھانا ہے ہمیں اس بار ۔۔
ہاں! اور میری بندوق بھی بالکل تیار ہے ۔۔
کرشمہ اچانک دونوں بدمعاشوں پر جھپٹ پڑی
لمحہ بھر میں ان کی بندوقیں زمین پر تھیں اور بہادر کا کراٹے وار ان کے سر پر !
بہت خوب اور شاباش کرشمہ !
اب دیکھو ، وہ آدمی باقی بچا ہے!
اور یوں کرشمہ دارا پر بھی اچھلی
اوہ ۔۔ یہ ۔۔ یہ کیا؟
دارا کے مڑتے ہی کرشمہ اس کے سینے پر تھی ۔۔
غرررر ۔۔ بھوں
۔۔ اور یوں دارا بوکھلا کر زمین پر گر پڑا !
کھڑے ہو جاؤ دارا ! اب تمہارا کوئی تنویمی عمل مجھ پر نہیں چلے گا!
اسی وقت جمیلہ مقام واردات پر آ پہنچی ۔۔
تم ٹھیک تو ہو ناں بہادر ؟
بالکل ! دارا تو بزدل نکلا ۔۔ ایک جانور کے ڈر سے سارا تنویمی عمل بھول گیا ۔۔
شکریہ کرشمہ ۔۔ تمہاری مدد یادگار رہی !
'اتحاد حفاظتی دستہ' کے صدر مقام پر ۔۔
بہادر ! حکومت نے ایک خصوصی انعام اور عہدے سے نوازا ہے ۔۔ مبارک ہو ۔۔۔
۔۔۔ اور میری طرف سے کرشمہ کے لیے یہ اعلیٰ معیار کے بین الاقوامی برانڈ کے بسکٹ ۔۔
بہادر کا نیا کارنامہ ۔۔۔ نئی کہانی "آفت کے پرکالے" میں ملاحظہ فرمائیں !!
www.urdukidzcartoon.com - Urdu Kidz Cartoon comics website, educating urdu speaking kids / youngsters thru cartoon / comics strips and stories dubbed in urdu language.
Story-Subject : Bandits of Highway (Shahrah ke Lutere) : Episode-7
Character : Bahadur

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں