اس کہانی کے لیے ہم ویب سائیٹ مشیر شمس عدنان علوی کے شکرگزار ہیں جن کے زریں رائے مشورے کے بعد سائینس فکشن کردار اور کامکس کا انتخاب عمل میں آیا۔
فولادی عرف فولاد اس سائینس فکشن کارٹونی کہانی کا مرکزی کردار ہے۔ فولادی کا تعارف آپ یہاں ضرور پڑھئے گا۔
'کارکولہ کا سازشی جال' نامی یہ کہانی ایک ایسے سائینس داں کی ہے جو غلط راہ پر چل نکلا تھا اور ساری دنیا کو اپنے قدموں میں جھکانے کے لیے اس نے اپنی صلاحیتوں کا منفی استعمال عمل میں لایا۔ مگر کیا وہ اپنی سازشی مہم میں کامیاب ہو سکا؟ فولادی اور اس کا معاون لمبو اس معرکہ میں کارکولہ نامی اس گمراہ سائینس داں سے کس طرح نبرد آزما ہوئے؟
تحیر ، تجسس اور فضائی مہم سے بھرپور اور جملہ 10 قسطوں پر پھیلی اس طویل کہانی میں یہ سب کچھ آپ خود ملاحظہ فرمائیں ۔۔۔
(1)
(2)
(3)
(4)
(5)
میں مستقبل کی دنیا کا حکمران "کارکولہ" دنیا بھر کے ممالک کو متنبہ کرتا ہوں میری طاقت کے آگے سرنگوں ہو جائیں اور میری تابعداری کو قبول کر لیں
دنیا بھر میں جاری ٹیلی وژن اور ریڈیو کے پروگرام اچانک رک گئے اور ۔۔۔
میں ابھی زندہ ہوں ! کبھی میری صلاحیتوں کی دنیا نے قدر نہیں کی لیکن اب میں دنیا کو ۔۔
کارکولہ کا پیغام سنائی دینے لگا
۔۔ اپنی چٹکی میں مسل سکتا ہوں ۔۔ پوری زمین کو تباہ و برباد کر سکتا ہوں!
شاید لاسلکی نظام میں کوئی خلل واقع ہو گیا ہے جو پروگرام اپنے آپ بند ہو گئے اور عجیب پیغام سنائی دے رہا ہے
یا خدا ! یہ کیسی آفت ہے؟ ۔۔۔ یا کسی چینل کا کوئی انوکھا پروگرام ہے؟
ابھی میں تم تمام کو سوچنے کا وقت دے رہا ہوں ۔۔ کل چوبیس گھنٹے ۔۔ اس کے بعد دیکھنا میں کس طرح اپنی طاقت کا مظاہرہ کروں گا!
کارکولہ کی تصویر غائب ہونے کے بعد ۔۔
دنیا بھر میں لاسلکی روابط منقطع ہو گئے تھے ۔۔ دوبارہ جاری ہونے کے بعد ۔۔
مغربی ملک
مشرقی ملک
کیا آپ نے بھی کارکولہ کا پیغام سنا ؟
شاید پاگل ہو گیا ہے۔ دنیا نے تو سوچا تھا کہ کارکولہ مر گیا ۔۔ مگر اب یہ کیا؟
ایک طاقت ور مغربی ملک میں دنیا کے مختلف سربراہان مملکت جمع ہوئے
کارکولہ تو ہماری شمال مغربی ریاست کا باشندہ تھا
ہمیں متحد ہو کر اس کا مقابلہ کرنا ہوگا
مگر مصیبت تو سب پر یکساں طور سے ہے
کیا پتا کہ اس کی دھمکی کھوکھلی ہو؟
لگتا ہے جو کہا ہے وہ کر دکھائے گا
ہمیں بھی فکر نہیں ، ہمارے جاسوس اسے پکڑ لائیں گے
پوری دنیا کو وقت واحد میں چیلنج کرنا ۔۔ کوئی کھیل نہیں حضرات!
سر ! دنیا کی معروف خفیہ ایجنسیوں کی مدد سے اسے تلاش کیا جا سکتا ہے
نہیں ! پہلے ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ چوبیس گھنٹوں بعد وہ کرے گا کیا؟
چوبیس گھنٹے بعد ۔۔
وقت ختم ہو چکا ۔۔۔ اب دیکھو سمندر کی لہریں کیا تماشا دکھاتی ہیں ۔۔
زمین ، آسمان ، سمندر ۔۔ سب کے سب میری دسترس میں ہیں۔ سمندری موجوں سے طوفان برپا کر سکتا ہوں اور سورج کی خوفناک تپش سے زمین کو راکھ کر دینا تو میرے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے
پرسکون سمندر میں اچانک جوار بھاٹا اٹھا ۔۔۔
لگ بھگ چالیس فٹ اونچی لہریں تباہی مچاتی ہوئیں آگے بڑھنے لگیں
۔۔ اور پھر پورے شہر کو تباہ کر کے پاگل موجیں واپس لوٹ گئیں ۔۔
ہاہاہا ۔۔۔ اور اب سورج کی بھیانک تبش کو بھگتو گے ۔۔۔ ہاہاہا
ایک دوسرے شہر پر ۔۔
افف
گرمی
بھاگو ۔۔ آگ کا گولہ ۔۔ آگ ۔۔ بھاگو
اور آخر میں اچانک آگ لگ گئی
کارکولہ کی منفی طاقت کے مظاہرے نے لگ بھگ پانچ لاکھ انسانی جانوں کا زیاں کیا ہے
اربوں ڈالر کے مالی نقصان کا اندازہ ہے۔ دنیا میں اس طرز کا ہنگامہ پہلی دفعہ ہوا ہے۔ پندرہ ملکوں نے خود کو کارکولہ کے حوالے کرتے ہوئے اسے اپنے مسیحا کے طور پر قبول کر لیا ہے!
جنوب مشرق کے ایک معروف ملک میں ڈاکٹر جان ، فولادی اور لمبو بھی کارکولہ کا پیغام سن رہے تھے ۔۔
میری تباہ کن قوت کا معمولی سا مظاہرہ تم سب نے دیکھ لیا۔ جن ملکوں نے میری سربراہی کو قبول کیا وہ پسماندہ ملک ہیں، اب ترقی یافتہ اور مضبوط ممالک کی باری ہے۔ میں چونکہ مستقبل کے اپنے تابعدار عوام کو ختم کرنا نہیں چاہتا اس لیے ۔۔۔
میں نے ایک ایسا جال تعمیر کیا ہے جس کے آخری سرے پر ایک ہیرا پوشیدہ ہے۔ اگر زمین کے کسی باشندے نے اس ہیرے کو حاصل کر لیا تو میں اپنی شکست قبول کر کے واپس اپنے آبائی جزیرے کو لوٹ جاؤں گا بصورت دیگر دنیا کو ہار مان کر مجھے بطور حکمران اعلیٰ قبول کرنا ہوگا !!
please next khast ravana karey
جواب دیںحذف کریںaijaz ali صاحب
جواب دیںحذف کریںجلد ہی دوسری قسط پیش کی جائے گی۔ ہر چند کہ پہلی قسط کو پوسٹ ہوئے ایک سال سے اوپر کا عرصہ ہو چکا ہے۔ تاخیر کے لیے معذرت۔
please update karey 3 sall huhukey hai yaha pey apney wada bhi kya tha jalad update karney ka
جواب دیںحذف کریںjalad update karey 3 sall huchukey hai app ney jalad update karney ka wada bhi kya tha
جواب دیںحذف کریںجی ہاں معذرت خواہ ہوں کہ وعدہ ایفا نہ ہو سکا۔ کوشش ہوگی کہ اسی ہفتہ نئی قسط لگا دی جائے ان شاءاللہ
جواب دیںحذف کریںBhai ek hafta khey kar 2 mahiney set uper hogaya
حذف کریںAkhir app ka haft a kitney mahenu ka hai
جواب دیںحذف کریںApp ka hafta kitney mahenu ka hai
جواب دیںحذف کریںبہت بہترین،
جواب دیںحذف کریںکتابی شکل میں دستیاب ہے،؟؟؟
حاصل کرنے کے لئے لنک؟؟؟