ملا نصرالدین کا کہنا ہے کہ قائد اپنی جماعت یا اپنے دستے یا اپنی قوم کی قیادت ہمیشہ آگے رہ کر کیا کرتا ہے مگر ایک معاملے میں انہوں نے یہ اصول جس عملی طریقے سے پیش کیا وہ ۔۔ ذرا آپ خود بھی پڑھ کے دیکھئے ۔۔۔
ٹرانسکرپٹ || ترجمہ : مکرم نیاز
ایک دفعہ ملا نصرالدین بچوں کی ایک جماعت کو مدرسہ کی سمت لے جا رہے تھے
ملا جی ، آپ سواری پر الٹے طریقے سے کیوں سوار ہیں؟
بھائی صاحب ، مجھے کہا گیا ہے کہ میں ان بچوں کو اپنی قیادت میں مدرسہ لے جاؤں
اگر میں اپنی پشت کیے انہیں لے جاؤں تو پھر ان پر صحیح نظر نہ رکھ پاؤں گا !
تو پھر جناب آپ بچوں کو اپنی سواری سے آگے کیوں نہیں رکھتے؟
واہ واہ! میاں ، کوئی قائد اپنی قوم کو خود سے آگے چلنے کی اجازت بھلا کیسے دے سکتا ہے؟
www.urdukidzcartoon.com - Urdu Kidz Cartoon comics website, educating urdu speaking kids / youngsters thru cartoon / comics strips and stories dubbed in urdu language.
Story-Subject : Leading the followers (Qaum ki qayadat)
Character : Mulla Nasruddin (Hodja)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں